Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

رمضان کےآغازپر حکومتی وعدوں کی قلعی کھل گئی،طویل لوڈشیڈنگ

SAMAA | - Posted: Jun 19, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 19, 2015 | Last Updated: 5 years ago
رمضان کےآغازپر حکومتی وعدوں کی قلعی کھل گئی،طویل لوڈشیڈنگ

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد / لاہور/ کراچی/ کوئٹہ/ پشاور: ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ سے متعلق کیے گئے وعدے ، وعدے ہی رہ گئے، ایک بار پھر حکومت کا وعدہ وفا نہ ہوسکا، ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں نے اندھیروں میں سحری سے رمضان کا آغاز کیا۔ روزوں کا آغاز لوڈشیدنگ کیساتھ ہوا، پہلی سحری میں ہی وزیر بجلی اور کے الیکٹرک کے دعوے دھرے رہ گئے، ملک کے اکثر مقامات پر اندھیرے میں روزے رکھے گئے۔

وزیر پانی و بجلی اور کے الیکٹرک کے دعوے دھرے رہ گئے، ملک کے اکثر مقامات پر شہریوں نے سحری اندھیرے میں کی، جب کہ دوسری جانب موسمیات نے بری خبر سناتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ آج کراچی میں پارہ بیالیس پرہوگا، شہریوں نے وزیر بجلی سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ صاحب کچھ تو خیال کریں۔

شہر کراچی میں کے الیکٹرک کے وعدے وفا نہ ہوسکے، رمضان المبارک کا پہلا روزہ لوڈشیڈنگ کی نظر ہوگیا، شہر کے بیشر علاقوں میں رات سے شروع ہونے والی بجلی کی آنکھ مچولی سحری کے بعد تک جاری رہی، کے الیکٹرک نے فنی خرابی کا بہانہ بنا کر لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ کردیا۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، شادمان ٹاؤن میں بجلی کی لوڈشییڈنگ جاری ہے، جب کہ شاہ فیصل، گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے، لیاقت آباد اور دستگیر نمبر9 میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈںگ کی جا رہی ہے، اورنگی اور کورنگی میں بھی سحری کے بعد سے بجلی کی بندش جاری ہے، جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے اور احتجاج کیا۔

دوسری جانب چارسدہ ، صوابی اور شبقدر بجلی نہ ملنے پر شہریوں کا میٹر شارٹ ہوگیا، گرمی اور لوڈشیڈنگ سے عاجز شہریوں نے گرڈ اسٹیشن، پیسکو کے دفتر پر حملہ کردیا اور گاڑیاں جلا ڈالیں، شہریوں نے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پرتشدد احتجاج کیا اور پیسکو کے دفاتر کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔

چارسدہ نوشہرہ روڈ پر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شيڈنگ کے خلاف احتجاج کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، گریڈ اسٹیشن کے در و دیوار توڑ دیئے گئے۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کيلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، جس سے دو مظاہرین زخمی بھی ہوئے، پوليس نے کئی مظاہرین کو گرفتارکرلیا، دوسری جانب صوابی اور شبقدر میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف لوگوں کا پارہ چڑھ گیا۔ پیسکو سمیت کئی سرکاری دفاتر جلا دیئے گئے، مظاہرین نے پشاور اسلام آباد موٹر وے بھی دھرنا دے کر بند کردی جسے انتظامیہ نے مذاکرات کے بعد کھلوا دیا۔

جب کہ لاہور میں 132کے وی گرڈ اسٹیشن روازگارڈن میں خرابی کے باعث اسلام پورہ، ساندہ سمیت مختلف علاقوں میں پانچ گھنٹے گزرنے کے باجود بجلی بند ہے، لیسکو حکام کے مطابق گرڈ اسٹیشن کے پینل کو تبدیل کرنے کی کوشش جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ سحری اور افطار کے اوقات سے متعلق شیڈول جاری کیا گیا تھا ، جس میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی تھیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube