Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

عبدالرشیدکیس،سابق صدرمشرف کےناقابل ضمانت گرفتاری کےوارنٹ جاری

SAMAA | - Posted: Jun 19, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 19, 2015 | Last Updated: 5 years ago
عبدالرشیدکیس،سابق صدرمشرف کےناقابل ضمانت گرفتاری کےوارنٹ جاری

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے عبدالرشید غازی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مشرف آئندہ پیش نہ ہوئے تو ان کے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کر لئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عبدالرشید کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے ملک عبدالحق ایڈووکیٹ جب کہ سابق صدر مشرف کی جانب سے اختر شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران ایک مرتبہ پھر سابق صدر پرویز مشرف عدالت میں پیش نہ ہو سکے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سابق صدر کی جانب سے استثنیٰ متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے سابق صدر مشرف کو گرفتار کرکے چوبیس جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر مشرف آئندہ پیش نہ ہوئے تو ان کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، آئندہ عدم حاضری پر پرویز مشرف کے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کر لئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 2007 میں اسلام آباد کی لال مسجد اور اس سے ملحقہ جامعہ حفصہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران لال مسجد کے نائب خطیب عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube