Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

نیاتہلکہ،فش ہاربرسےبلوچ دہشتگردتنظیم کوروپےدینےکاانکشاف،فائلیں غائب

SAMAA | - Posted: Jun 20, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 20, 2015 | Last Updated: 5 years ago
نیاتہلکہ،فش ہاربرسےبلوچ دہشتگردتنظیم کوروپےدینےکاانکشاف،فائلیں غائب

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی میں فش ہاربر سے بلوچستان کی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کو لاکھوں روپے بھتہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپوں کے بعد فشریز کے افسران نے فائلیں غائب کرنا شروع کردیں۔

کراچی کے سمندر کنارے کیا ہورہا تھا، پانی سے مچھلیاں پکڑی جارہی تھیں، یا کانٹوں میں نوٹوں کی گڈیاں لگ رہی تھیں، اب سب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، فشریز کے وائس چیرمین نے تفتیش کاروں کے سامنے انکشافات کے انبار لگا دیئے۔

فشریز سے ناجائز طور پر حاصل ہونے والی رقم کا حصہ بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں کوبھی فراہم کیا جاتا تھا، علیحدگی پسند تنظیم کا رہنماء شاہ جہاں فشریز کے ڈائریکٹر محمد خان چاچڑ کے ہاتھوں رقم وصول کرتا تھا، گرفتاریوں کے بعد فشریز کے چیف سیکیورٹی انچارچ نے مختلف ڈیپارٹمنٹ سے اہم فائلیں نکال لیں ہیں۔

فائليں سہیل بلوچ اورعبدالجبار نے محمد خان چاچڑ کے زیراستعمال کار اور ایک رکشہ کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کیں، اس دوران سی سی ٹی وی کیمرے بھی بند کر دیئے گئے تھے، قمر سلطان کے انکشاف کے بعد حساس ادارے حرکت میں آگئے اور ڈیفنس میں محمد خان چاچڑ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور اٹھائیس لاکھ سے زائد کی رقم برآمد کرلی۔

تفتیش کے دوران فشریز میں بھتہ لینے والے تین اہم کردار عبدالمنان ،یاسراورحبیب بلوچ بھی سامنے آگئے، عبدالمنان وائس چیئرمین فشریز قمر سلطان کا قریبی عزیز بتایا جاتا ہے ،اسرفشریز کے چیئرمین نثار مورائی کواہم ہدایات منتقل کرتا تھا، حبیب جان بلوچ لیاری گینگ وار کے کارندوں کی مدد سے فشریز کے دروازوں پربھتہ وصول کرتا تھا۔

ذرائع کے مطابق بھتہ نہ دینے پر سات افراد کو موت کی نیند بھی سلایا جاچکا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube