Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

فشرمین کوآپریٹیوسوسائٹی کے3ڈائریکٹر90روزکیلئےرینجرزکے سپرد

SAMAA | - Posted: Jun 20, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 20, 2015 | Last Updated: 5 years ago
فشرمین کوآپریٹیوسوسائٹی کے3ڈائریکٹر90روزکیلئےرینجرزکے سپرد

اسٹاف رپورٹ

کراچی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کے تین ڈائریکٹرز کا نوے روز کا جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے رینجرز کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، واضح رہے کہ اس سے قبل فشرمین کوآپٹو سوسائٹی کے وائس چئیرمین سلطان قمر صدیقی کو نوے روز کے لئے رینجرز کے حوالے کیا گیا تھا۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے ڈائریکٹرز سے متعلق کیس کی سماعت کی، آج ہونے والی سماعت میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے تین ڈائرکٹرز کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں رینجرز کی جانب سے ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس پر عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے ڈائریکٹر محمد خان چاچڑ، کامران عباسی اور رانا محمد شاہد کو90روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

تینوں ملزمان پر کروڑوں کے عبن کے الزام ہیں۔ اس قبل فشرمین کوآپٹو سوسائٹی کے وائس چئیرمین سلطان قمر صدیقی کو نوے روز کے لئے رینجرز کے حوالے کیا گیا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube