Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

فوج کیخلاف بیان،زرداری کیخلاف آڑٹیکل6کی درخواست خارج

SAMAA | - Posted: Jun 22, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 22, 2015 | Last Updated: 5 years ago
فوج کیخلاف بیان،زرداری کیخلاف آڑٹیکل6کی  درخواست خارج

ویب ایڈیٹر:

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے زرداری کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلانے کی درخواست خارج کردی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محض الزامات پر کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا جا سکتا۔

لاہور ہائی کورٹ میں سابق صدر زرداری کے خلاف فوج پر الزامات اور دھمکیوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محض الزامات کی بنیاد پر کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا جاسکتا، اس لیے عدالت اس درخواست کو خارج کرتی ہے۔

واضح رہے کہ درخواست آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے رہنما الیاس گجر کی جانب سے جمعہ کو دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں الیاس گجر کا کہنا تھا کہ زرداری نے فوج کے خلاف غلط زبان استعمال کرتے ہوئے ملکی ساکھ اور فوج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، درخواست کے مطابق زرداری نے فوج مخالف بیان دیا، جس پر ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ پٹیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ کسی کو قومی سلامتی کے ادارے پر ایسے الزامات لگانے کی اجازت نہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube