Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

نیب کی کارروائیاں، سندھ کی بیورو کریسی میں ہلچل مچ گئی

SAMAA | - Posted: Jun 27, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 27, 2015 | Last Updated: 5 years ago
نیب کی کارروائیاں، سندھ کی بیورو کریسی میں ہلچل مچ گئی

ویب ایڈیٹر:

کراچی: کرپشن کے خلاف نیب کی تابڑ توڑ کارروائیوں سے سندھ کی بیوروکریسی میں ہلچل مچ گئی ہے۔سینئر افسران نے سندھ حکومت کو اعتماد میں لیتے ہوئے نیب کی کارروائیوں سے بچنے کیلئے بل تیار کرکے صوبائی اسمبلی سے منظورکرانے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بدعنوان افسران کی گرفتاری پرسندھ حکومت میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے، سنیئر افسران نیب کو کارروائی سے روکنے کیلئے بل تیارکرنے لگے۔

اس سلسلے میں محکمہ قانون کو بل کی سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔بل کےذریعے نیب کو سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت سے روکاجائےگا۔

سینئرافسران کے مطابق اٹھارہویں ترمیم کے بعد نیب کو صوبائی معاملات میں مداخلت کرنے کا اختیار ہی نہیں۔

نیا بل ایک ہفتے میں تیار کر کےآئندہ اجلاس میں پیش کئے جانے کاامکان ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube