Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی کا نکاح، تصاویر وائرل

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 3 days ago
Posted: Jan 14, 2022 | Last Updated: 3 days ago

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ مِنا طارق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے جس کی تیاریاں گزشتہ کئی روز سے جاری تھیں۔

اداکارہ مِنا طارق کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میدیا پر سامنے آگئی جس کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جارہی ہے۔

منا طارق اداکارہ روبینہ اشرف کی بڑی صاحبزادی ہیں جو چند ڈرامہ سیریل میں بھی اداکاری بھی کرچکی ہیں۔

منا طارق کے دیرینہ دوست عمران شیخ سے شادی کرنے جا رہی ہیں، جن کے ساتھ وہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، عمران شیخ کا ذاتی تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔

گزشتہ شب منیٰ طارق کی شادی کی تقریبات کا آغاز مایوں کی تقریب سے ہوا جس میں شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکاروں نے شرکت کی۔

کراچی میں منعقدہ مایوں کی تقریب میں صبا حمید، وسیم عباس، بہروز سبزواری ، سفینہ بہروز و دیگر معروف شوبز ستاروں نے شرکت کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
Facebook Twitter Youtube