Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

شاہد آفریدی نے اشنا شاہ کا دل کیسے جیتا، اداکارہ نے بتا دیا

SAMAA | - Posted: Jan 12, 2022 | Last Updated: 7 days ago
Posted: Jan 12, 2022 | Last Updated: 7 days ago

پاکستان کے معروف کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی نے معروف اداکارہ اُشنا شاہ کا دل جیت لیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بتایا ہے کہ انہوں نے شاہد آفریدی کے ساتھ ایک پرواز میں سفر کیا اور ان سے گفتگو کرنے کا موقع ملا۔

اُشنا شاہ نے کہا کہ شاہد آفریدی بھائی پاکستان کے اتنے بڑے اسٹار ہیں، اس کے باوجود ان میں اتنا عجز و انکسار ہے کہ دوران سفر جو شخص بھی ان کے پاس گیا، وہ اس سے بہت اچھے طریقے سے ملے۔

اداکارہ نے کہا کہ پرواز میں ان کے ساتھ گفتگو ہوئی، انہوں نے بہت حوصلہ افزائی کی اور دعائیں دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرواز میں خاص طور پر بچوں سے بہت شفقت اور مہربانی سے پیش آئے، لالا نے دل جیت لیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube