Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

شہزاد رائے آبادی اور فیملی پلاننگ کے سفیر مقرر

SAMAA | - Posted: Jan 11, 2022 | Last Updated: 1 week ago
Posted: Jan 11, 2022 | Last Updated: 1 week ago

حکومت نے سماجی کارکن اور معروف گلوکار شہزاد رائے کو آبادی اور فیملی پلاننگ کا سفیر مقرر کردیا۔

شہزاد رائے کو سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت وفاقی ٹاسک فورس پاپولیشن میٹنگ میں کیا گیا۔

شہزاد رائے نہ صرف ایک مقبول گلوکار ہیں بلکہ ایک مشہور سماجی کارکن بھی ہیں، وہ تعلیم، بچوں کے ساتھ جسمانی سزااور بچوں کے ساتھ بدسلوکی سمیت متعدد مسائل پر آواز اٹھاتے ہیں۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کراچی میں ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز اسکول اور خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز اسکول کا بیڑا بھی اٹھایا ہوا ہے۔

ان کی فلاحی سرگرمیوں کےباعث حکومت پاکستان نے انہیں 2005 میں ستارہ امتیاز سے نوازاتھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube