Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

جھوٹ بولنے والوں کو ثنا خان نے کیا کہا؟جانیے

SAMAA | - Posted: Jan 10, 2022 | Last Updated: 1 week ago
Posted: Jan 10, 2022 | Last Updated: 1 week ago

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی ثناء خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

انسٹاگرام پر ثنا خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کرتے مداحوں کو نصیحت کی کہ’جھوٹ کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے لیکن منزل پر صرف سچ ہی پہنچتا ہے‘۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’ان لوگوں سے پریشان نہ ہوں جو آپ کی کردار کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو لوگ آپ کے بارے میں پیچھے منفی باتیں پھیلاتے ہیں، اُن کی یہ عادت صرف اور صرف ان کے کردار کو ظاہر کرتی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو وہی ملے گا جو آپ بوتے ہیں۔

واضح رہے کہ دینِ اسلام کی خاطر ثنا خان نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی، جبکہ اس کے بعد وہ سال 2020 نومبر میں بھارت کے عالم دین مفتی انس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تھی ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube