Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

اب بھی پاکستانی ٹرک آرٹ کی دیوانی ہوں، جمائما

SAMAA | - Posted: Jan 10, 2022 | Last Updated: 1 week ago
Posted: Jan 10, 2022 | Last Updated: 1 week ago

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان کے ٹرک آرٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب بھی پاکستانی ٹرک آرٹ کی دیوانی ہیں۔

گزشتہ ہفتے، ٹرک آرٹ سے مزین جوتوں کی ایک جوڑی کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا اور بہت سے لوگوں نے فنکار کے ٹیلنٹ کی تعریف کی اور اپنی پسند کے مطابق جوتے تیار کروانے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک فنکار حیدر علی نے سماء ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ جوتے پینٹ کرنے کے لیے دیے گئے تھے اس لیے انہوں نے انہیں اپنے ٹرک آرٹ سے مزین کرنے کا فیصلہ کیا۔

حیدر علی کا فن نہ صرف پاکستان بلکہ جاپان، آسٹریلیا اور امریکہ میں بھی مقبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے اپنی ٹیم کے ساتھ دنیا بھر کے میوزیم اور یونیورسٹیز میں مدعو کیا جاتا ہے‘۔

حیدر علی کا کہنا تھا کہ ’ہم پاکستان کے رنگوں کو متعارف کراتے ہیں، لوگ واقعی ہمارے ڈیزائن کی تعریف کرتے ہیں اور چونکہ یہ کام کہیں اور نہیں دیکھا جاتا، اس لیے جو لوگ اسے پہلی بار دیکھتے ہیں وہ اسے پسند کرتے ہیں‘۔

 

خیال رہے کہ رنگ برنگے پھولوں، زندگی سے متعلق اسباق پر مزاحیہ شاعری، مور کے پنکھ اور پراسرار آنکھوں کی جوڑی سے سجا یہ پاکستانی ٹرک آرٹ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہے اور اب اسے جوتوں پر بھی پینٹ کیا جارہا ہے۔

حیدرعلی کے فن کو سراہتے ہوئے جمائما نے کہا کہ میں اب بھی پاکستانی ٹرک آرٹ کی دیوانی ہوں۔

جمائما نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 27 سال پہلے جب میں نے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تو سوچا تھا کہ یہاں ایک کارنیوال ہو رہا ہے کیونکہ ہر ٹرک، بس، رکشہ اور موٹر سائیکل کو منفرد اور خوبصورت طریقے سے سجایا گیا تھا۔

انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں ٹرک آرٹ سے سجے یہ جوتے چاہئیں تاکہ وہ انہیں یادگار کے طور پر اپنے پاس رکھ سکیں۔

گزشتہ برس جمائما گولڈ اسمتھ کو ایک شوٹنگ کے لیے برطانیہ میں پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی تلاش تھی اور انہوں نے اس حوالے سے ٹوئٹ بھی کی تھی۔

 

جس کے کچھ روز بعد انہوں نے لندن میں پاکستانی رکشے پر سیر کی مختصر ویڈیو اور تصاور شیئر کی تھیں۔

 

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Jemima Goldsmith (@khanjemima)

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube