Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

جنیدکاولیمہ:کیپٹن صفدر4 سال سےکس گانے کی پریکٹس کررہے ہیں؟

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Dec 8, 2021 | Last Updated: 1 month ago

مریم نوازاورکیپٹن صفدرکے بیٹے جنید صفدرکی شادی ان دنوں سوشل میڈیا پرخاصی مقبول ہے۔

جنید اوران کی دلہن عائشہ کے پاکستان آنے کے بعد منعقد کی جانے والی تقریب کی تصاویر اورویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہیں جنہیں دیکھنے والےدلہا کی والدہ مریم نواز اور ماموں حمزہ شہباز کی گائیکی کے گُن گارہے ہیں۔

ایسے میں والد بھی کیوں پیچھے رہتے، سپریم کورٹ آف پاکستان کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے دلچسپ گفتگو میں مریم کی گائیکی کے چرچے پرتبصرہ کرنے کے علاوہ بیٹے کی شادی سے متعلق اپنے ارادے بھی بتاڈالے۔

کیپٹن صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نانیاں دادیاں گانے گایا کرتی تھیں" دیساں دا راجہ میرے بابل دا پیارا" ان کا گانا آپ کو یاد نہیں ہے تو مریم کا گانا آپ کو یاد ہوگیا۔ لیڈر لیڈر ہوتا ہے جو گانے گاتا بھی ہے، ترانے پڑھتا ہے، گانے گواتا بھی ہے اور تگنی کا ناچ بھی نچاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے داماد نے پُرمزاح اندازمیں کہا کہ دوسری شادیاں وہ کرتے ہیں جس پرپہلی بیوی تشدد کرے ، ہمارے گھرمیں ایسا کوئی ماحول نہیں ہے۔ پہلی شادی سے اتنا مطمئن ہوں کہ اگر ہم دونوں کی زندگی 200 سال بھی ہو تو اسی پرچلیں گے۔

کیپٹن صفدر نے انکشاف کیا کہ بیٹے کی شادی ہے تو گانا بھی گاوں گا اور ٹوٹا پھوٹا ناچ جو فوج نے سکھایا وہ بھی کروں گا۔ میں نے 4 سال سے ایک ہی گانے کی پریکٹس کی ہوئی ہے، ووٹ کو عزت دو' بیٹے کی شادی پر بھی یہی چلے گا۔

اس سے قبل جنید کی شادی کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں حمزہ شہباز اور مریم نواز کے گانے کی ویڈیوز وائرل رہیں۔

جنید صفدراورعائشہ سیف کی شادی لندن کےانتہائی پُرتعیش اورمہنگے ترین فائیو اسٹارہوٹل لینزبرو میں اتوار 22 اگست کوسرانجام پائی تھی جس میں مریم نواز اورکیپٹن صفدر دونوں ہی شریک نہیں ہوسکے تھے۔

جنید اورعائشہ اپنی شادی کی تقریبات کیلئے پاکستان میں موجود ہیں۔ جنید صفدرنے انسٹاگرام پر ولیمہ کا کارڈ بھی شیئرکیا تھا جو 17 دسمبرکو لاہورمیں منعقد کیا جائے گا۔سوشل میڈیا پراطلاعات زیرگردش ہیں کہ لاہورمیں تقریب ولیمہ سے قبل 14 دسمبرکو اسلام آباد میں شادی کا استقبالیہ دیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube