Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

جنید کی شادی سیلیبریشنز: مریم نوازنے کون ساگانا گایا؟

SAMAA | - Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Dec 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago

تقریبا 3ماہ قبل نکاح کے بندھن میں بندھنے والے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدراپنی شادی کی تقریبات کیلئے پاکستان آچکے ہیں۔ بیٹے کی شادی کی خوشی کی تقریب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدرکا گایا ہوا گانا سوشل میڈیا پربھرپور توجہ حاصل کررہا ہے۔

جنید صفدراورعائشہ سیف کی شادی لندن کےانتہائی پُرتعیش اورمہنگے ترین فائیو اسٹارہوٹل لینزبرو میں اتوار 22 اگست کوسرانجام پائی تھی جس میں مریم نواز اورکیپٹن صفدر دونوں ہی شریک نہیں ہوسکے تھے۔

ایک روز قبل لاہور میں جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں منعقد کی جانے والی تقریب سے ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہیں۔ حمزہ شہباز کے بعد مریم نواز کی گائیگی بھی صارفین کو بیحد پسند آرہی ہے۔

جنید صفدرکے ولیمے کی تیاریاں: حمزہ شہبازکی گائیکی کی ویڈیو وائرل

حمزہ شہباز نے ‘سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتی’ اور ‘ہمیں تم سے پیارکتنا’ گا کر سب کو حیران کیا تھا تو مریم نواز کے سُربھی سننے والوں کو محظوظ کررہے ہیں۔ انسٹا اورٹوئٹرپروائرل ویڈیوز میں انہیں مقبول گیت ‘جب کوئی بات بگڑ جائے، جب کوئی مشکل پڑجائے’ کے بول گاتے سُناجاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو اس اینگل سے بنائی گئی ہے کہ مریم نوازکا چہرہ نظرنہیں آرہا۔ صارفین نے اپنے تبصروں میں حمزہ اور مریم کی گلوکاری کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے نکاح کی تقریب میں جنید کی گائیکی کو بھی یادکیا۔ بیشتر کاکہنا ہے کہ اس فیملی میں سبھی اچھا گاتے ہیں۔

نکاح کی تقریب میں اہلیہ کیلئے جنید صفدر کا گانا

تقریب کی وائرل ویڈیوز میں ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب سمیت دیگرکوبھی دیکھاجاسکتا ہے۔

اس سے قبل جنید صفدرنے انسٹاگرام پر اپنے ولیمہ کا کارڈ بھی شیئرکیا تھا جو 17 دسمبرکو لاہورمیں منعقد کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پراطلاعات زیرگردش ہیں کہ لاہورمیں تقریب ولیمہ سے قبل 14 دسمبرکو اسلام آباد میں شادی کا استقبالیہ دیا جائے گا۔

جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ کے والد سیف الرحمان سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی ہیں جنہیں دوسری مدت اقتدار کے دوران 1997 میں احتساب بیورو کا چیئرمین مقررکیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube