Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

ثانیہ مرزا بابراعظم سے ناخوش کیوں ؟

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Dec 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ثانیہ مرزا پاکستان کی پسندیدہ بھابھی ہیں لیکن قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے معاملے میں ایسا نہیں ہے ۔

سوشل میڈیا پر شعیب ملک کی بابراور ثانیہ کے ساتھ ایک علیحدہ علیحدہ ویڈیوخوب وائرل ہے جس میں بابر ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیگمات میں سے اپنی پسندیدہ بھابھی کا بتا رہے ہیں اور دوسری ویڈیومیں ثانیہ ان کی تعریف تو کررہی ہیں لیکن ذرا تکنیک کے ساتھ ۔

یہ کلپس گزشتہ سال کرونا وائرس کے دوران شعیب ملک کی جانب سے شروع کیے گئے ورچوئل شو ‘ شعیب ملک لائیو ‘ کی 2 مختلف اقساط کے ہیں جو اب ایک انٹرٹینمنٹ سائٹ کی جانب سے دوبارہ شیئرکیے جانے پر پھرسے وائرل ہیں۔

ویڈیو میں شعیب، بابراعظم سے ان کی پسندیدہ بھابھی کے بارے میں پوچھتے ہیں اور سوچنے پرساتھ ہی تنبیہہ بھی کردیتے ہیں کہ دھیان سے جواب دینا ساری بھابھیاں دیکھ رہی ہیں۔

صرف ایک نام لینے کے آپشن پرہائے ہائے ہائے کرنے والے بابرب سرفرازاحمد کی اہلیہ خوش بخت کو اپنی پسندیدہ قراردیتے ہیں۔

دوسری ویڈیو میں ثانیہ بہترین کرکٹرسے متعلق سوال پربابراعظم کو اپنا پسندیدہ قراردیتی ہیں جواب میں شعیب لقمہ دیتے ہیں کہ یاد ہے نا اس نے کیا کہا تھا؟

جس پرثانیہ کی جانب سے دلچسپ ردعمل دیکھنے میں آیا، بھارتی ٹینس اسٹارکا کہنا تھا ، ‘ میں اور ایبا (اظہرمحمود ) کی اہلیہ جان چکے ہیں کہ ہم اس کے پسندیدہ نہیں حالانکہ کھانے ہمارے ساتھ ،چائے ہمارے ساتھ، رات رات بھرخاطرکرو اس کی ، ہمارے گھر میں سونا اٹھنا لیکن ہم فیورٹ نہیں تو کیا کرسکتے ہیں، کچھ نہیں کرسکتے’۔

اس موقع پربابرکی ایمانداری کو سراہنے والے شعیب نے انکشاف کیا کہ ثانیہ اورایبا نے واٹس ایپ گروپ میں جوکہا میں یہاں بتا بھی نہیں سکتا لیکن مجھے یقین ہے کہ بابر نے سب سن لیا ہے اور وہ جانتا ہے کہ بیچارے کو آپ نے کیا کچھ نہیں بولا۔

ثانیہ نے دھڑلے سے ہنستے ہوئے کہا کہ آپ نے پوچھا تھا کہ پاکستان سے پسندیدہ کرکٹرکون ہے تو میں نے بابر کا نام لیاورنہ ٹیم میں سے میرابیسٹ فرینڈ کوئی اور ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube