Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

پتھروں کے شاہکار پرپینٹنگ کا گمان

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پتھروں کو تراش کر مجسمے بنانے کا فن تو بہت پرانا ہے لیکن اسلام آباد کی ایک آرٹسٹ شازیہ نواب کے ہاتھ میں آکر تو پتھر بھی بولنے لگتے ہیں۔

ان شاہکاروں کو دور سے دیکھا جائے تو اس پر پینٹنگ کا گمان ہوتا ہے اور لگتا ہے آرٹسٹ نے دیدہ زیب رنگوں سے کوئی دلکش تخلیق کی ہے لیکن در حقیقت یہ مختلف رنگوں کے پتھروں کی خوبصورت ترتیب ہوتی ہے۔

چترال کي شازیہ نواب موزیک آرٹ کی ماہر ہیں جن کے فن پاروں کی نمائش اسلام آباد میں ہوئی۔ یہ آرٹ نمائش میں آنے والے بہت سے لوگوں کے لیے بالکل نیا اور انوکھا ثابت ہوا جس کی انہوں نے دل کھول کر تعریف بھی کی۔

نمائش میں تشریف لائی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ وہ حیران ہیں کہ آرٹسٹ نے چھوٹے چھوٹے پتھروں سے یہ چیزیں بنائی ہیں، ایسا دلکش آرٹ پہلے کہیں نہیں دیکھا۔

شازیہ نواب کا کہنا ہے کہ کوئی بھی چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو جوڑ کر کوئی قابل استعمال پروڈکٹ بناتے ہیں جسے موزیک آرٹ کہا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں گلاس موزیک بھی آتا ہے اور ووڈ موزیک بھی آتا ہے لیکن ان کی جو اسپیشلٹی ہے وہ سارے قدرتی رنگوں کے پاکستانی ماربل ہیں جنہیں وہ استعمال کرکے مختلف اشیاء بنا لیتی ہیں۔

جس طرح قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے بالکل اسی طرح ہی پتھر کا ٹکڑا ٹکڑا جوڑ کر وہ شاہکار بنائے گئے جو آرٹسٹ کے کمال مہارت کا ثبوت ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube