Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

لاہور:اسموگ کوباصلاحیت طلبہ نےفن پاروں میں ڈھال دیا

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

لاہور میں ہونے والےاسموگ شو میں مجسمے ، فوٹوگرافی اور وڈیوز بھی پیش کی گئیں۔

لاہور میں فضائی آلودگی نے شہر کی خوبصورتی اور رنگوں کو دھندلایاتو نیشنل کالج آف آرٹس کے طلباء نے اپنا فرض نبھایااورلوگوں کو آگاہی دینےکے لئے مجسموں اور تصویروں کو دیواروں پر سجادیا۔

اس ایونٹ میں آلودگی کو سفید اور کالے رنگ سے مشابہت دیتے ہوئے مختلف فن پارے تیار کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ فوٹو گرافی،آڈیوویڈیو اور اسموگ کے نقصانات کو مختلف میڈیمز میں اجاگر کیا گیا۔

نمائش میں آئے شرکاء کا کہنا تھا کہ لاہور کی خوبصورتی دھند میں کہیں دھندلا گئی ہے،ایسے میں لوگوں کو اس کے نقصانات کےبارےمیں آگاہی دینا بہت ضروری ہے۔

فضائی آلودگی کے خاتمے کےلئے لاہور کو گرین بنانے اور آرٹ کے ذریعے پودے لگانے کا منفرد انداز بھی لوگوں کو خوب بھایا اور شرکا نےبھرپورداد دی۔

اسموگ شو کے نام سے سجی  یہ نمائش  10 روز تک جاری رہے گی۔منتظمین کا کہنا ہے کہ اسموگ کی بگڑتی صورتحال کو رنگوں کی زبان دے کر آرٹ ورک کی شکل میں دنیا کے سامنے لانا اب وقت کی اہم ضرورت ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube