Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

شاہ عبداللطیف بھٹائی کےکلام کی مقبوليت ڈھائی صدی بعدبھی برقرار

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

معروف صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے کلام کی مقبوليت ڈھائی صدی بعد بھی برقرار ہے۔شاہ بھٹائی کے دربار کی موسیقی جتنی منفرد ہے۔اس سے کہیں زیادہ منفرد اسے پیش کرنے کے آداب ہیں۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی کا مزار مرجع خلائق ہونے کا سبب کرامتوں اور معجزوں کی داستانوں سمیت شاہ بھٹائی کے وہ افکار ہیں جو شاہ جو رسالوں کی شکل میں  تحریری شکل میں موجود ہیں۔

سندھی زبان سے محبت کرنے والوں نے ڈھائی صدی سے شاہ بھٹائی کے اس کلام کو سینے سے لگایا ہوا ہے۔شاہ بھٹائی کا دربار اسی کلام کی نسبت سے دنیا کی سب سے منفرد موسیقی کا بھی مرکز ہے۔

لطیفی راگ وہ منفرد موسیقی ہے جس کے تمام اجزا شاہ بھٹائی کےديئے ہوئے ہیں۔ لطیفی راگ  میں کلام بھی شاہ کا ہے اورآلہ موسیقی بھی شاہ  کی ہوتی ہے جبکہ راگ بھی شاہ  کے اور سر بھی شاہ کے ہی ہوتے ہیں۔شاہ عبدالطیف بھٹائی نےاپنا کلام عوام تک پہنچانے کے لیئے اسی موسیقی کوبھی ذریعہ بنایا۔

شاہ بھٹائی کےدربارکی موسیقی منفرد ہے اس سے کہیں زیادہ  منفرد اسے پیش کرنے کے آداب ہیں ۔ بھٹ  شاہ دربار کے راگی  فقیر گل محمد خاصخیلی  تک یہ فن نسل در نسل منتقل ہوا ہے اوروہ اس روایت کوپورے آداب کے ساتھ ہی نبھا رہے ہیں۔

شاہ بھٹائی کی موسیقی لطیفی راگوں کے تیس سروں میں سے کئی سر ان خواتین سے منسوب ہیں جنہیں شاہ صاحب نے اپنے کلام میں علامتوں کے طور پراستعمال کیا ہے۔اپنے کلام میں سورمیوں کی داستانیں بیان کرتے ہوئے شاہ بھٹائی نےسندھ واسیوں کوخواتین کے احترام،ان کے تحفظ اوران پر اعتماد کرنےکا پیغام دیا ہے۔

شاہ بھٹائی کے دربار میں راگیوں کی ہر ٹولی تیس سر پیش کرتی ہے اوران تیس سروں میں سب سے اولین یمن کلیان ہے۔شاہ عبدالطیف بھٹائی کا کلام بہت وسیع ہے۔اس پرتاریخ  کی تعبیریں،فلسفے کی بحثیں ہیں۔ زندگی سے جڑا کوئی پہلو ایسا نہیں ہے جس کا شاہ بھٹائی نے اپنے کلام میں  احاطہ نہ کیا ہومگر کلام  کی زبان  موجودہ سندھی سے  مختلف بھی ہے اورمشکل بھی ہے۔ اس کی شاعری میں عربی اور فارسی  کا استعمال بھی زیادہ ہےجس کی وجہ سے بیشتر پڑھنے والے اسے مشکل سمجھتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube