Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

پرنکل آئے ہیں، کاٹنےپڑیں گے

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 29, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ثانیہ مرزا کھیل کے میدان سے باہربھی اپنے مداحوں اور فالوورزکو محظوظ کرنے کا ہنربخوبی جانتی ہیں، دورہ کراچی کے دوران دیگر مصروفیات کے علاوہ بھی بھارتی ٹینس اسٹار نے خاصے دلچسپ لمحات کا تجربہ کیا۔

شعیب ملک اور ثانیہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے جسے دیکھ کر اسٹارآل راؤنڈرکے بولڈ فوٹو شوٹس سے پریشان مداح تسلی کرسکتے ہیں کہ بیگم واقعی ہوم منسٹرہوتی ہیں اور انہیں شوہروں کی اونچی اڑان روکنے کا ہنربخوبی آتا ہے۔

اپنے اور شعیب کے پرفیوم لانچ کی تقریب کیلئے کراچی آنے والی ثانیہ ، شعیب کے ساتھ احسن خان کے پروگرام ‘ ٹائم آؤٹ ود احسن خان’ میں شریک ہوئیں۔

پروگرام ابھی آن ائرنہیں گیا لیکن احسن خان نے اپنے انسٹاگرام پر اس جوڑی کی پُرتفریح ویڈیوشیئرکی جس میں ثانیہ رنگوں سے بھرپورکلاؤن وگ سرپرسجائے بیٹھی ہیں اوران کے سامنے شعیب پراپنی کمر پرسجائے بیٹھے ہیں۔

احسن خان ویڈیو بناتے ہوئے کیمرہ گھما کرکہتے ہیں، ‘یہ دیکھیں’ جس پرثانیہ کہتی ہیں ‘ پرنکل آئے ہیں، کاٹنے پڑیں گے’۔

میزبان کی ہنسی کے جواب میں شعیب خاصے شرارتی اندازمیں تصحیح کرتے ہیں ، ‘یہ نہیں کٹنے والے ، کیونکہ یہ اُترجاتے ہیں’۔

ثانیہ کی محبت میں شعیب ملک ، جنید صفدرکے نقش قدم پر

اس پوسٹ پرتبصرہ کرنے والےفالوورزنے ویڈیو کو بیحد پسند کرتے ہوئے ثانیہ کے عاجزانہ مزاج کو بھی سراہا۔

اس سے قبل پرفیوم لانچ کی تقریب سے بھی ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس میں شعیب کی گود میں موجود اذہان کو ثانیہ کی توجہ حاصل کرنے کی دلچسپ کوشش کرتے دیکھا گیا جس سے ثانیہ واقعی چونک بھی گئیں۔ ویڈیو میں شعیب اور ثانیہ کے ہمراہ پوز دینے کیلئےعائشہ عمربھی موجود تھیں۔

ثانیہ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے اذہان کوکیاسوجھی؟

شعیب اور ثانیہ نے 2010 میں زندگی کے نئے سفرکا آغازکیا تھا، اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 30 اکتوبر2018 کوبھارتی شہرحیدرآباد میں ہوئی ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube