Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

عمران خان32 سال پہلےوسیم اکرم کے بھائی کی شادی میں

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Nov 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم عمران خان اپنے 58 لاکھ سے زائد انسٹاگرام فالوورزکو اکثروبیشترماضی کے جھروکوں میں لے جاتے ہیں، اس بارانہوں نے کرکٹ میں دور کپتانی کی یادیں تازہ کی ہیں ۔

عمران خان سال 1982 سے 1992 تک پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے اور انہی کی زیرقیادت پاکستانی ٹیم نے مارچ 1992 میں ورلڈ کپ بھی جیتا۔

بطورکپتان عمران خان بھلے سے سخت گیرمشہورتھے لیکن اپنی ٹیم کابھرپور خیال بھی رکھتے تھے۔

انسٹاگرام پرشیئرکی جانے والی تازہ ترین تصویر اس دور کے اہم ترین فاسٹ بالر اور بعد میں قیادت بھی سنبھالنے والےوسیم اکرم کے بھائی کی شادی کے موقع پرلی گئی ہے۔

سال 1989 میں کھینچی گئی اس 32 سال پرانی تصویرمیں عمران خان سفید شلوار قمیض اور وسیم اکرم سیاہ ٹوپیس میں ملبوس ہیں، دونوں کے درمیان وسیم اکرم کے بھائی موجود ہیں۔

عمران خان کے فالوورزخصوصا شائقین کرکٹ نے اپنے 2 پسندیدہ ستاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تبصرے کیے۔

سیاسی کے علاوہ ماضی کی یادگار تصاویر شیئرکرنے والے وزیراعظم نے اس سے قبل 3 سال کی عمرمیں لی جانے والی تصویرشیئرکی تھی جس میں وہ لکڑی کے اسٹول پر بیٹھے ہوئے اپنے والدین اور 2 بہنوں کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔

عمران خان کے والد اور والدہ کا نام اکرام اللہ خان نیازی اور شوکت خانم تھاکینسرجیسے موذی مرض کے باعث والدہ کے انتقال کے بعد عمران خان نے ان کی یاد میں شوکت خانم میموریل اسپتال تعمیرکروایا۔وزیراعظم 4 بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube