Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

حریم شاہ کی پہلی تنخواہ آپ کے ہوش اڑادے گی

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago
Posted: Nov 25, 2021 | Last Updated: 5 days ago

حکومتی ایوانوں تک رسائی پانے اور مشہور سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر سے شہرت پانے والی حریم شاہ ان دنوں ٹک ٹاک سے زیادہ اپنے انکشافات کی بناء پر خبروں میں رہتی ہیں۔

‎ حریم شاہ کا شمار پاکستان کے مقبول ترین ٹک ٹاکرز میں ہوتا تھا جن کی متنازع ویڈیوز، دفتر خارجہ کے کمیٹی روم تک باآسانی رسائی کے بعد ٹک ٹاک بنانے اور مفتی قوی کو تھپڑ مارنے نے انہیں مزید شہرت بخشی۔

اردو فلکس کی ویب سیریز راز سے او اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر انٹری دینے والی حریم نے گزشتہ دنوں پی پی رہنما سے شادی کرنے کا بھی دعوی کیا تھالیکن بعد ازاں انہوں نے اپنے شوہر بلال کا تعارف کروایا جو ایک پارٹی کارکن کے طور پر سامنے آئے۔

حریم نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ اپنے شوہر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے شوہر ان دونوں کے بیحد قریب ہیں۔

حریم اکثر ہی اپنے دلچسپ انکشافات کی بدولت بھی خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں جیسے کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق دعوی کیا تھا کہ انہوں نے ابھی تک میری وجہ سے شادی نہیں کی۔

حریم تابش ہاشمی کے ویب شو “ٹو بی انویسٹ “ میں شریک ہوئیں جس کے پروموز پچھلے ہفتے سے سوشل میڈیا پر وائرل تھے ، ایک میں حریم شیخ رشید کو کال ملاتی ہیں لیکن وہ انہیں جھڑک دیتے ہیں۔

لیکن لگتا ہے کہ حریم کے پاس اپنی زندگی سے متعلق بتانے کے لیے اور بھی دلچسپ باتیں ہیں خصوصا ان کی پہلی تنخواہ جو جاننے والوں کے کیے واقعی حیرت کا باعث بن سکتی ہے۔

اسی شو کے ایک وائرل کلپ میں حریم کا کہنا ہے کہ دبئی کی ایک کمپنی نے انہیں اپنا برامڈ ایمبیسڈر مقرر کیا تھا۔ ٹک ٹاکر نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی تنخواہ 6 لاکھ روپے تھی۔

ویڈیو کلپ میں حریم شاہ کو گہری مسکراہٹ کے ساتھ کہتے دیکھا جاسکتا ہے کہ آج 6 لاکھ روپے بھی کافی نہیں ہیں۔

ٹو بی انویسٹ شو کی اس قسط کو گزشتہ روز نشر کیے جانے کے بعد سے اب تک 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube