Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

دنانیر اپنی ڈانس پرفارمنس سےغیرمطمئن کیوں؟

SAMAA | - Posted: Nov 24, 2021 | Last Updated: 6 days ago
Posted: Nov 24, 2021 | Last Updated: 6 days ago

فالوورز کو محظوظ کرنے کے حوالے سے کبھی مایوس نہ کرنے والی پارٹی فیم گرل دنانیرمبین نےرواں سال فروری میں نتھیا گلی میں سڑک کنارے بنائی گئی محض 4 سیکنڈزکی ویڈیوسے راتوں رات شہرت حاصل کی تھی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پراتنی زیادہ وائرل ہوئی تھی کہ معروف شخصیات سمیت ہردوسرا بندہ اس کی نقالی کرتا نظرآیا لیکن دنانیر نے اس ویڈیو کے بعد اپنے ‘فین کلب’ میں ہونے والے اضافے کیلئے دلکش ویڈیوز اور سرگرمیاں شیئرکرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ جلد آپ انہیں بڑی اسکرین پربھی دیکھ سکیں گے۔

دنانیرکی تازہ ترین پوسٹ ایک شادی کی تقریب میں بہن نفایل اوردیگرکے ہمراہ پشتون کلچر سے روایتی اتن ڈانس تھا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس گروپ پرفارمنس کے علاوہ پنڈال میں بجلی کے تعطل پردوستوں میں گھری دنانیرکا ٹارچ کی روشنی میں جوش وخروش سے گانا بھی مداحوں نے بیحد پسند کیا تاہم دنانیرکولگتا ہے کہ وہ اس سے زیادہ بہترکرسکتی تھیں۔

انسٹااسٹوریزمیں اسکرین شاٹ شیئرکرنے والی دنانیرنے لکھا، ‘کاش اس پرفارمنس کی کوئی بہتر ویڈیو ہوتی، میری خواہش ہے کہ میرا لہنگا لمبائی میں تھوڑا چھوٹا ہوتا تا کہ میں اتن صحیح طریقے سے کر سکتی’۔

پاکستان کے مقبول انفلوئنسرزمیں شمار کی جانے والی دنانیر کو انسٹاگرام پر10 لاکھ سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔

اداکاری میں ڈیبیو کرنے والی دنانیر کے علاوہ ‘صنف آہن’ کی مرکزی کاسٹ میں سجل علی، سائرہ یوسف، یمنیٰ زیدی، رمشا خان، کبریٰ خان اور سری لنکن اداکار یحالی تاشیا شامل ہیں۔ صنف آہن کو آئی ایس پی آر کی گزشتہ سیریل ‘عہد وفا’ کا خواتین کا ورژن قراردیاجارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube