Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

ثانیہ مرزا نےمتحدہ عرب امارات میں محمدحفیظ کوبچالیا

SAMAA | - Posted: Oct 30, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 30, 2021 | Last Updated: 1 month ago

دنیا کے کسی بھی خطے میں چلے جائیں،حضرات کی ترجیحات میں ان کی بیگمات اول ہی ملیں گی کیونکہ بصورت دیگرانہیں خاصے سنگین نتائج بھی بھگتنے پڑسکتے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی ٹیم کے پروفیسرمحمد حفیظ ایسی ہی ایک مشکل میں پھنستے پھنستے رہ گئے جب ثانیہ مرزا نے ان کیلئے ‘ نجات دہندہ ‘ کا کردارادا کیا۔

حفیظ نے ٹوئٹرپراپنی اہلیہ نازیہ کی سالگرہ کے موقع پرفیملی اور ثانیہ مرزا کے ساتھ تصاویرشیئرکرتے ہوئےبتایا کہ وہ یہ اہم موقع بھول گئے تھےلیکن ثانیہ مرزا نے مدد کی۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا، ‘میری بیگم کو سالگرہ مبارک، میں بھول گیا تھا لیکن وقت پرسالگرہ کے کیک کا انتظام کرنے کیلئے ‘مددگار فرشتے’ ثانیہ مرزا کا شکریہ ‘۔

دوسری جانب ثانیہ نے بھی انسٹااسٹوریزمیں نازیہ حفیظ اور حسن علی کی بھارتی نژاد اہلیہ سامعہ کے ہمراہ تصویرشیئرکرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔

محمد حفیظ اور نازیہ سال 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، نازیہ ‘مستانی’ کے نام سے بوتیک چلاتی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube