Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

مہنگائی کیخلاف احتجاج میں حناپرویزبٹ کا’لاکھوں’کاپہناوا

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 27, 2021 | Last Updated: 1 month ago

بننا سنورنا خواتین کا فطری حق ہے لیکن کچھ تقاضے حالات کے بھی ہوتے ہیں جنہیں مدنظرنہ رکھاجائے تو کسی کیلئے دکھائی جانے والی ہمدردی اپنا اثرخود ہی کھودیتی ہے۔

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے جنہیں مہنگائی کیخلاف احتجاج میں لباس، ہینڈ بیگ اور جوتوں کے انتخاب پرسوشل میڈیا پرزیربحث لایا جارہا ہے۔

حنا نے گزشتہ روز ٹوئٹرپرپنجاب اسمبلی کے باہرمہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئرکی جس میں انہیں معروف ترین فرانسیسی فیشن برانڈ شنیل کا کلاسک ڈبل فلیپ ہینڈ بیگ ہاتھ میں پکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

شنیل کی ویب سائٹ کے مطابق جرمن ڈیزائنرکارل لیگرفیلڈکے ڈیزائن کردہ اس ہینڈ بیگ کی قیمت 7 ہزار 800 ڈالرزہے جو پاکستانی روپوں میں تقریبا 13 لاکھ 69 ہزار624 روپے بنتی ہے۔

حنا کے جوتے منولو برانڈ کے ہیں جن کی قیمت ویب سائٹ پر995 ڈالرز( پاکستانی روپوں میں 1 لاکھ 74 ہزار 725 روپے)درج ہے ۔

لیکن حتمی طور پر یہ نتیجہ اخذکرنے سے پہلے کہ حنا کے اس بیگ کی قیمت لاکھوں میں ہی ہے، یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اس بیگ کی چین میں بنائی جانے والی کاپی پاکستان میں کہیں سے بھی کم از کم 3ہزا روپے یا اس سے زائدمیں خریدی جا سکتی ہے۔

بعض اوقات یہ برانڈڈ بیگ سیکنڈ ہینڈ آن لائن بازارمیں بھی باآسانی دستیاب ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اکثر پاکستان بھرکے ہفتہ واربازاروں میں استعمال شدہ اشیاء کے اسٹالزپربھی ایسی ورائٹی دیکھنے میں آتی ہے۔

شہبازگل نے حناپرویزکو’چل جھوٹی’ کہہ دیا

مسئلہ یہ نہیں ہے کہ منتخب پارلیمنٹیرین نے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے دوران اچھے کپڑے پہن رکھے تھے، لیکن برانڈڈ بیگ کے ساتھ ساتھ مہنگے ترین جوتے بھی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کیلئے یہ بات ہضم کرنا مشکل تھی کہ یہ احتجاج مہنگائی کیخلاف کیا جارہا تھا۔

پاکستان میں حال ہی میں کم ازکم اجرت بڑھا کر25 ہزارروپے مقررکی گئی ہے لیکن یہ بات بھی سبھی کےعلم میں ہے کہ فیکٹریوں یا کمپنیوں میں محنت کرنے والے مزدوروں کا کس طرح سے استحصال کیا جاتا ہے اور انہیں حکومت کی مقرر کردہ اجرت ادا نہیں کی جاتی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube