Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

سابق شوہرکوہراساں کرنےوالی کویتی’بروک شیلڈز’پربھاری جرمانہ

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago

کویت سے تعلق رکھنے والی انسٹاگرام ماڈل راون بن عبداللہ پر لندن کی عدالت نے سابق شوہر کو ہراساں کرنے اوراس کی جائیداد کو نقصان پہنچانے کا اعتراف کرنے پر8 ہزار 934 ڈالرز جرمانہ عائد کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ ماڈل کا محمد یوسف میگریاف سے جھگڑا ہوا جس کے دوران اس نے طیش میں آکریوسف کی275 ڈالرز مالیت کی پولو شرٹ کاٹ دی۔ یوسف نے بعد میں ہائیڈ پارک گیٹ میں واقع اپنے فلیٹ میں پولیس کو بلایا اورراون کو گرفتارکرلیاگیا۔ جھگڑے کے دوران یوسف کے چہرے پرآنے والی خراشوں سے خون بہہ رہاتھا۔

واقعہ جون 2020 میں پیش آیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق قینچی سے شرٹ کاٹنے والی راون نے یوسف کیلئے وہ شرٹ خود ہی خریدی تھی۔

ووگ میگزین نے نے ​​2016 میں امریکی اداکارہ بروک شیلڈزسے مشابہت رکھنے پر راون عبداللہ کو “کویت کی بروک شیلڈز” کا نام دیا تھا۔

مشروط ضمانت پررہائی پانے والی راون کے یوسف سے رابطہ کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی،تاہم اس نے پھربھی یوسف کو کئی پیغامات اور انسٹاگرام پوسٹس بھیجیں جن میں ایک میں ماڈل کا کہنا ہے کہ، ‘ تم انتہائی ناپسندیدہ اور قابل افسوس ہو، میں یقین نہیں کر سکتی کہ میں نے تم جیسے عفریت سے محبت کی’۔

راون نے اپنے پیروکاروں کو طلاق سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا تھا،’ مجھے سب کو بتاتے ہوئے بہت فخرمحسوس ہورہا ہے کہ میں اپنے شوہرسے طلاق لے رہی ہوں ‘۔

ماڈل نے یوسف کے خاندان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری میں مبتلا کر رہا ہے۔راون کے مطابق ‘ اس نے مجھے ایچ پی وی -16 دیا کیونکہ وہ دوسری عورتوں کے ساتھ سوتا ہے’۔

راون نے 10 جولائی 2021 کو اپنے خاندان کے ایک فرد کے ساتھ رات کا کھانا کھاتے ہوئے یوسف سے دوبارہ صلح کی کوشش کی تھی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اس نے یوسف کو اپنے ساتھ ہوٹل میں جانے پرآمادہ کیا اورکوشش کی کہ معاملے میں پولیس کو ملوث کرنے پریوسف کو احساس جرم ہو۔

راون کنگز کالج لندن سے لاء گریجویٹ ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube