Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

کراچی:قدیم گاڑیوں کا میلہ،نایاب نگینوں نےسب کےدل موہ لیے

SAMAA | - Posted: Oct 25, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 25, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کودکھا رہے ہیں،مالکان

کراچی ميں پرانی گاڑيوں کا ميلہ سجايا گيا جس میں چمچماتی گاڑيوں نے ديکھنے والوں کو اپنے سحر ميں جکڑليا۔

فرئیرہال میں ہونے والےاس ایونٹ میں رولز رائس، کيڈلک اور دیگر کئی چم چماتی گاڑیاں دیکھنے سے تعلق رکھتی تھیں۔ اگرچہ یہ  گاڑیاں پرانی تھیں مگر چمک دمک ایسی تھی کہ نئی نویلی گاڑیاں بھی مات کھا جائیں۔

اس کے علاوہ مرسڈیز،ایم جی مسٹانگ سمیت دیگر کاربنانے والی کمپنیوں کی 80 سے زائد پرانی گاڑیاں بھی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔امریکا، یورپ، جرمنی، جاپان کی 1924 سے 1970 تک کی نایاب گاڑیوں نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔

پرانی گاڑیوں کےمیلے کی انفرادیت ایک گروپ کی جانب سے تیار کی گئی1960 میں  امریکی پولیس کاروپ دھارے نوجوان اور ان کی گاڑی تھی۔ عہد رفتہ کی مقبول ترین گاڑیاں رکھنے کے شوقین شہریوں نے بتایا کہ پرانی گاڑیوں کی دیکھ بھال آسان نہیں ہوتی۔ گاڑيوں کے مالکان کا کہنا تھا کہ وہ اس منفرد شوق کے ذریعے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھا رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube