Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

عائزہ خان کا نیا لُک سوشل میڈیا پر وائرل

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے لُک کی ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی سفید و سرمئی بالوں کے ساتھ تصویر شئیر کی جس کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے، اداکارہ کا یہ نیا حلیہ یقیناً ان کے کسی نئے پراجیکٹ کا حصہ ہے تاہم عائزہ نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک نظم بھی لکھی جس میں انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کالی اور سفید نہیں، زندہ رہنے کے لئے رنگوں کو بکھیرنا چاہیے اور مجھے یقین ہے کہ ایک دن آئے گا جب ہم سرمئی رنگ کی تعریف کریں گے۔

یاد رہے عائزہ خان پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube