Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

ٹی 20ورلڈ کپ سےپہلےویرات کوہلی کے ساتھ کیاہوا؟

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغازسے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سخت مشکل سے دوچارہیں، ویرات کوہلی کی ایک تصویرنے کرکٹ شائقین کوچونکادیا۔

بھارتی کپتان نے سوشل میڈیا پرایک تصویر شیئرکی جس میں انہیں کرسی پربیٹھے ہوئے رسیوں سے بندھا دیکھا جاسکتا ہے اور صورتحال اتنی تکلیف دہ ہے کہ ان کی زبان بھی باہر کو نکلی ہوئی ہے۔

اس تصویر کے کیپشن نے دیکھنے والوں کو تسلی دی کہ ایسا کچھ نہیں ہے جیسا وہ سمجھ رہے ہیں ، ویرات کوہلی دراصل میگا ایونٹ سے قبل سیکیورٹی حصار سے تنگ آئے ہوئے ہیں اور یہ تصویران کی موجودہ کیفیت کی عکاس ہے۔

دورہ انگلینڈ اوراس کے بعد آئی پی ایل کیلئے بائیو ببل سکیورٹی حصار میں موجود بھارتی کپتان نے کیپشن میں لکھا، ‘ بائیو ببل میں رہ کر کھیلتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے’۔

سابق کرکٹرکیون پیٹرسن نے کوہلی کا دررسمجھتے ہوئے انسٹا پرتبصرہ کیا، ‘ بہترین تصویر، کھلاڑی اوربراڈ کاسٹرز کی بس ہوگئی ہے’۔

اس منفرد تصویر پر ٹوئٹرصارفین کی رگ ظرافت بھی پھڑکی اور انہوں نے ویرات کی کرسی کے قریب زمین پربیٹھے شخص پربھی خاص نظر کرم کی۔

بھارتیوں نے اس تصویر کو بی جے پی کی قیادت میں ہندووں کی حالت زار سے بھی جوڑ دیا۔

میمزبنانے والوں نے بیٹے آریان کی گرفتاری کے تناظرمیں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کو بھی نہ بخشا۔

ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبرکو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔ہائی وولٹیج گیم سے قبل روایتی حریفوں پاکستان اوربھارت کے کرکٹ شائقین کا جوش وخروش سوشل میڈیا پربھی خوب نظرآرہا ہے۔

ریٹائرمنٹ لینے والے محدعامر کے اسکواڈ میں نہ شامل ہونے پرشائقین نے ویرات کوہلی کے بھنگڑے کی ایک ویڈیو کو ٹوئسٹ دیتے ہوئے اسے عامر کے نہ ہونے کی خوشی منانے سے جوڑ دیا۔

ٹی20 ورلڈکپ کے میچز17 اکتوبرسے 14 نومبر تک عمان، ابو ظہبی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube