Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

اس نےہم سب کوحیران کردیا:بختاورکی بیٹے سےمتعلق اپ ڈیٹ

SAMAA | - Posted: Oct 13, 2021 | Last Updated: 7 days ago
Posted: Oct 13, 2021 | Last Updated: 7 days ago

بختاوربھٹو زرداری اور محمود چوہدری کے یہاں بیٹے کی پیدائش کےبعد سے ہی ان کے فالوورزبچے سے متعلق مزید تفصلات جاننے کے خواہاں ہیں۔

بختاور اورمحمود چوہدری نے دوروزقبل ٹوئٹراور انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ وہ والدین کے رتبے پرفائز ہوئے ہیں۔ بختاور نے 10اکتوبر کو بیٹے کوجنم دیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹواور ان کی چھوٹی بہن آصفہ نے بھی سوشل میڈیا پر ‘خالہ ‘ اور ‘ ماموں’ بننے پرخوشی کااظہارکیا تھا۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ میں بختاورنے اپنے فالوورز کو بتایا ہے کہ ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش قبل ازوقت ہوئی ۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپربختاورنے لکھا ، ‘تمام محبتوں اورخوشیاں منانے کا شکریہ جنہوں نے ہمارے بیٹے کودنیا میں خوش آمدید کہا،پیدائش 8 نومبر کومتوقع تھی لیکن اس نے 10ا کتوبرکو ہی دنیا میں آکرہم سب کو حیرت زیادہ کردیا۔

بچے کو دعاوں میں یاد رکھنے کی درخواست کرنے والی بختاور نے بتایا کہ قبل ازوقت پیدائش کے باعث نومولود کو فی الحال این آئی سی یو میں رکھا گیا ہے تاہم اس کی صحت میں روزبروز بہتری آرہی ہے۔

تاحال نومولود کا نام رکھے جانےسے متعلق تو کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ، تاہم بختاورکی انسٹااسٹوریزسے یہ ضرورظاہرہواکہ بچے کی پیدائش دبئی میں ہوئی ہے۔بختاور نے اسپتال میں ننھے بچوں کیلئے انتہائی نگہداشت یونٹ کے بند دروازے کی تصویرشیئرکی جس پرانگریزی کے علاوہ عربی عبارت بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

بختاوراورمحمود چوہدری کی شادی29جنوری2021کو کراچی کے بلاول ہاوس ہوئی تھی۔

جنوری 1990 میں جنم لینے والی بختاور بھٹوزرداری، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے 3 بچوں میں سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ان سے 2 سال بڑے ہیں، جب کہ فروری 1993 میں پیدا ہونے والی آصفہ سب سے چھوٹی ہیں۔

محمود چوہدری کے والدین محمد یونس اوروالدہ ثریا بیگم کا تعلق پرانے لاہور سے ہے، جو 1973 میں متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئے تھے اور وہیں تعمیرات اور ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں اپنے کاروبارکی بنیاد رکھی۔

محمود چوہدری 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ دبئی میں رہائش پزیر محمود کی پیدائش 28 جولائی 1988 کو ابوظہبی میں ہوئی اور وہیں سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ سیکنڈری اسکولنگ کیلئے برطانیہ چلے گئے۔ محمود چوہدری نے یونیورسٹی آف ڈرہم سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube