Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

لوڈویڈنگ: بس خودپراعتمادہوناچاہیے

SAMAA | - Posted: Oct 12, 2021 | Last Updated: 1 week ago
Posted: Oct 12, 2021 | Last Updated: 1 week ago

ہنزہ کے دلہا دلہن کی دلچسپ باتیں

ہنزہ میں گزشتہ ہفتے سرانجام پانے والی ایک انوکھی شادی کو بیان کرنے کیلئے فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی فلم کا ٹائٹل 'لوڈ ویڈنگ ' بالکل صحیح رہے گا۔

پاکستان میں شادیاں یادگاربنانے کیلئے نت نئے طریقوں کی کمی نہیں ، اس کیلئے چاہے مہمانوں میں نقدی اور موبائل فون تقسیم کرنے پڑیں یا بارات کرائے کے ہیلی کاپٹر پرلے جانی پڑے، یہ جنون کم نہیں ہوتا۔

ہنزہ سے تعلق رکھںے والے سول انجینئرکریم نے اپنی شادی کا دن یادگار اور بیگم کے دل میں جگہ بنانے کیلئے کچھ زیادہ ہی الگ کرتے ہوئے رخصتی لوڈر پرکروا ڈالی۔

کریم نے سماء ٹی وی کو بتایا کہ ' یہ خیال میں نے پہلے اپنے خاندان کے بزرگوں اور پھر گاؤں کے لوگوں کے ساتھ شیئر کیا، ان کی جانب سے مثبت جواب آنے پر میں نے یہ قدم اٹھایا '۔

دلہن ناہیدہ کو اندازہ نہیں تھا کہ اسے سسرال جانے کیلئے ایک لوڈر میں سوار ہونا پڑے گا کیونکہ کریم نے رخصتی سے قبل ناہیدہ کو اپنے منصوبے سے متعلق نہیں بتا رکھا تھا۔

ناہیدہ کے مطابق ، 'میں نے کبھی اس طرح کے سرپرائز کی توقع نہیں کی تھی۔ جب ہم اس میں داخل ہوئے تو ہرچیز کا اہتمام تھا اور مناسب طریقے سے سجاوٹ کی گئی تھی جس کے بعد میں نے کچھ ایسا محسوس نہیں کیا۔

کریم کے کزنزاوردوستوں نے لوڈر کی بھرپور آرائش کے ساتھ ساتھ بیٹھنے کیلئے صوفہ بھی سجارکھاتھا۔

کریم کے مطابق وہ اپنی بارات کو خاص بنانے کیلئے جس چیزکا اہتمام کرسکتا تھا وہ لوڈر تھا کیونکہ اسے گاڑی سنبھالنے کا تجربہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بس پراعتماد ہونے کی ضرورت ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube