Monday, October 18, 2021  | 11 Rabiulawal, 1443

بختاور کے ہاں بیٹے کی پیدائش، بلاول ماموں بن گئے

SAMAA | - Posted: Oct 11, 2021 | Last Updated: 1 week ago
Posted: Oct 11, 2021 | Last Updated: 1 week ago

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے خود ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بختاور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے بھی بختاور کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ باقاعدہ ماموں بن گیا۔

یاد رہے چوہدری محمود اور بختاور بھٹو کی شادی29جنوری2021کو کراچی کے بلاول ہاوس ہوئی تھی۔

جنوری 1990 میں جنم لینے والی بختاور بھٹوزرداری، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے 3 بچوں میں سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ان سے 2 سال بڑے ہیں، جب کہ فروری 1993 میں پیدا ہونے والی آصفہ سب سے چھوٹی ہیں۔

انگلینڈ کی یونیورسٹی آف ایڈنبرگ سے انگلش میں ماسٹرز آنرز کی ڈگری لینے والی بختاور تعلیم کے فروغ کیلئے زیبسٹ یونیورسٹی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

پی پی میڈیا سیل کے مطابق محمود چوہدری کے والدین محمد یونس اور والدہ ثریا بیگم کا تعلق پرانے لاہور سے ہے، جو 1973 میں متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئے تھے اور سخت محنت کے بعد تعمیرات اور ٹرانسپورٹ انڈسٹری میں اپنے کاروبارکی بنیاد رکھی۔

محمود چوہدری 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ دبئی میں رہائش پزیر محمود کی پیدائش 28 جولائی 1988 کو ابوظہبی میں ہوئی اور وہیں سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ سیکنڈری اسکولنگ کیلئے برطانیہ چلے گئے۔ محمود چوہدری نے یونیورسٹی آف ڈرہم سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube