Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

لاہور: شیخوپوریاں کھُسہ بازار کی تاریخی اہمیت

SAMAA | - Posted: Oct 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago

صدیوں پرانے بازار کا نام شہزادہ سلیم عرف شیخو کے نام پررکھا گیا

لاہور کے تاریخی مقامات انتہائی اہمیت کےحامل ہیں۔صدیوں پرانے بازار کا نام شہزادہ سلیم عرف شیخو کے نام پررکھا گیا۔

اندرون لاہور کے ٹیکسالی گیٹ میں 400 سال پرانا شیخوپوریاں کھسہ بازار واقع ہے۔ شہزادہ سلیم عرف شیخو کے نام سے منسوب بازار میں بادشاہوں کے خاص پہناوے کھسے کی دوکانیں آج بھی موجود ہیں۔

جدید مشینی دور کے باوجود کاریگر یہاں ہاتھ سے کھسے تیار کرتے ہیں۔ مختلف سائزمیں چمڑے کی کٹائی اور پھر کپڑے کی چپکائی نفاست سے کی جاتی ہے۔

ان کھسوں کی ڈیزائنگ کے بعد سلائی کرکے اسے حتمی شکل دی جاتی ہے۔یہ کھسے شادی بیاہ کی تقریبات کےلئے خاص طور پر خریدے جاتے ہیں۔ان کھسوں میں ملتانی ، مغل اعظم ، بہاولپوری، ویلویٹ،دبکے اورایمبرائیڈری والے کھسے شامل ہیں۔

شیخوپوریاں بازار میں چند سو روپے سے لے کر ہزاروں روپے تک کی قیمت کے کھسے موجود ہیں۔

کاریگروں کا کہنا ہے کہ انسانی دستکاری کا خوبصورت شاہکار کھسہ نہ صرف ماضی بلکہ دور حاضر میں بھی ہر خاص و عام میں مقبول ہے اور اس کو نہ صرف مقامی لوگ بلکہ غیر ملکی بھی پسند کرتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube