Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

سیالکوٹ: بڑی دیگیں اور کم عمر ایشا کےہاتھ کا جادو

SAMAA | - Posted: Oct 7, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 7, 2021 | Last Updated: 3 months ago

بڑی بڑی دیگوں پر عموماً مردوں کے ہاتھ چلتے ہيں لیکن سيالکوٹ کی 18 سالہ ایشا نے اچھے اچھوں کو پيچھے چھوڑ ديا ہے۔

ایشا جو دیگ ميں کھانا بنانے کی ماہر ہیں پہلے چھوٹے چھوٹے آرڈرز لیا کرتی تھیں لیکن اب انہوں نے بڑے آرڈرز بھی لینے شروع کردیے ہیں اور کھانوں میں لذت کے معاملے میں انہوں نے بڑے بڑے باورچيوں کو پيچھے چھوڑ دیا ہے۔

ان کے ہاتھ کا جادو پورے سيالکوٹ ميں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر طرح کے کھانے بنا لیتی ہیں خواہ وہ کانٹیننٹل ہوں، چائینیز ہوں یا پھر دیگر۔

ایشا کے بیمار والد کو ان پر فخر ہے اور وہ انہیں دعائیں دیتے نہیں تھکتے۔ والد کہتے ہیں کہ ان کی بیٹی نے انہیں کبھی بیٹے کی کمی محسوس ہونے نہیں دی۔

شادی کے حوالے سے ایشا کو ایک ہی فکر ہے کہ ان کا جیون ساتھی بھی ان کے والدین کی طرح کام میں سپورٹ کرے اور کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔

ایشا کی کہنا ہے کہ زندگی کا ہمسفر کیسا ہوگا یہ تو نصیب کی بات ہے لیکن وہ چاہتی ہیں کہ جس طرح ان کے والدین کا تعاون انہیں حاصل ہے اسی طرح پکوان کا کام جاری رکھنے کے لیے ان کا ہونے والا شوہر بھی مکمل تعاون کرے تاکہ پیشہ بن جانے والا ان کا یہ شوق جاری و ساری رہے۔

سیالکوٹ کی اس نوجوان خاتون نے اپنے شوق اور لگن سے ثابت کردیا ہے کہ خواتین کسی بھی لحاظ سے کسی بھی فیلڈ میں مردوں سے کم نہیں ہوتیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube