Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

دبئی ایکسپو2020 :پاکستان کا’پوشیدہ خزانہ’توجہ کا مرکز

SAMAA | - Posted: Oct 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago

عالمی نمائش 6ماہ تک جاری رہے گی

رواں ماہ سے شروع ہونے والی دبئی ایکسپو 2020 میں دنیا کے 192 سے زائد ممالک کے شاندار پویلینزمیں تکنیکی ، آرکیٹیکچرل اور ثقافتی عجائبات دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔

دبئی ایکسپو 2020 عالمی وبا کرونا کے آغاز کے بعد سے اب تک دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ یہ مشرق وسطیٰ میں منعقد ہونے والا اس نوعیت کا پہلا تجارتی میلہ ہے۔ پہلی عالمی ایکسپو کا انعقاد سال 1851 میں لندن میں کیا گیا تھا۔

ایکسپو میں پاکستان کا پویلین سبھی کی توجہ کا مرکز ہے۔

پویلین کے انتظامات دیکھنے والی نورجہاں بلگرامی کے مطابق اس کی تھیم ' پوشیدہ خزانہ' پاکستان کے انوکھے پہلووں کو روشن کرتی ہے جو ملک کے اندر اور باہر بہت سے لوگوں کے لیے نامعلوم ہیں۔ پاکستان پویلین شاعرانہ اندازکا عکاس ہے جس میں ماضی ، حال اور مستقبل کو بُنا گیا ہےجو اس سرزمین کی تاریخ ، ثقافت ، لوگوں اور روایات کو ظاہر کرنے کے علاوہ بے پناہ صلاحیتوں اور امکانات کو بھی اجاگ کرتا ہے'۔

پاکستان پویلین نے فرانس اور بھارت سمیت مختلف ممالک کے متعدد افراد کی توجہ اپنی جانب کھینچی ہے،دہلی سے آنے والے ایک مہمان نے بتایا کہ نمائش کے ذریعے انہوں پاکستان میں سکھ تاریخ کے بارے میں سیکھا جو مہاراجہ رنجیت سنگھ کے زمانے کی ہے۔

پویلین کا دلچسپ پہلو ڈھابہ ثقافت کو اجاگرکرنا ہے ، یہاں موجود ڈھابے سے ہر ماہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں سے ہر ماہ کسی ایک کا مقامی کھانا پیش کیا جائے گا۔

پاکستان سے فلم اور موسیقی کی دنیا سے کچھ بڑے ناموں نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔ 2020 ایڈیشن کے لیے ساؤنڈ ٹریک موسیقارروحیل حیات نے بنایا جو معروف میوزیکل بینڈ 'جنون' کے سابق رکن بھی ہیں۔

روحیل کا کہنا ہے کہ ، ' ہم مختلف اقسام کے پاکستان میوزک کے ساتھ کچھ اچھا کرنا چاہتے تھے، اس سےایک جامع اور بھرپوزساؤنڈ ٹریک کا خیال پیدا ہوا جس میں کلاسیکی و لوک موسیقی اور قوالی بھی شامل ہیں جو ہمارے عظیم ملک پاکستان کے ثقافتی ورثے کو پیش کررہے ہیں۔

جامی اور 'آزاد فلم ' سے ان کی ٹیم پاکستان کے مقدس مقامات سے متعلق کیے جانے والے کام کی نمائش کررہی ہے۔

پویلین کی جھلکیاں باقاعدگی سے انسٹاگرام پر شیئر کی جا رہی ہیں۔

پاکستان کا شاندارپویلین راشد رانا نے ڈیزائن کیا ہے۔ پویلین کا بیرونی حصہ موسموں سے لے کر ثقافت تک پاکستان کے کثیر جہتی پہلوؤں کی نمائندگی کرتا ہے۔

دبئی ایکسپو کا افتتاح یکم اکتوبر2021 کو کیا گیا تھا، میگا ایونٹ 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube