Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

کمسن پاکستانی بچےکی ذہانت کے دور دور تک چرچے

SAMAA | - Posted: Oct 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

عیاد کی عمر صرف 22 ماہ ہے

لاہور کے کمسن بچے محمد عیاد نے اپنی ذہانت سے کئی ایوارڈز اپنے نام کرلئے ہیں۔

لاہور کے رہائشی عیاد کی عمر صرف 22 ماہ ہے۔اس کم عمری میں ہی اس نے ذہانت اور یاداشت کے معاملے میں بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فائٹر طیاروں کے نام سمیت شہداء کے نام، پاکستانی میزائلوں سے آگاہی اور مختلف ممالک کے پرچم سے وہ باخوبی واقف ہے۔معلومات عامہ میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ سائنس کےمیدان میں بھی اس کو خوب معلومات ہے۔

محمد عیاد کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پوری دنیا میں یہ واحد بچہ ہے جو 2 سال سے بھی کم عمر میں نہ صرف  بولتا ہے بلکہ چیزوں کی پہچان رکھتا ہے۔اس عمر میں اپنی ذہانت کا لوہا منوانے والا عیاد اپنے جیسے باقی بچوں کيلئے مثال بھی ہے۔

عیاد کی ذہانت کے صرف ملکی ہی نہیں بلکہ غیرملکی بھی معترف ہیں اور اس نےکئی ایوارڈز بھی اپنے حاصل کئے ہوئےہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube