Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

امریکی دلہن کی نیویارک سےکراچی پہنچنےکی دلچسپ رُوداد

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

ڈولی نے اصغرکوواٹس ایپ پردیکھا تھا

رشتے آسمانوں پربنتے ہیں اس لیے درمیان میں اگرسات سمندرکا فاصلہ بھی حائل ہوتوسمٹنے کے اسباب بھی خود ہی بن جاتے ہیں۔

کراچی کے رہائشی اصغرعلی کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ امریکی خاتون ڈولی خود پاکستان پہنچیں اور اسلام قبول کرنےکے بعد دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

ڈولی کا اسلام نام زینب رکھا گیا ہے جو اس رشتے اوراصغرکے ساتھ کو اپنے لیے اللہ کا تحفہ سمجھتی ہیں۔

اہلیہ کے نیویارک سے پاکستان پہنچنے کی داستان سنانے والے اصغرنے بتایا کہ ' ہماری ایک فیملی فرینڈ بقرعید کے موقع پرپاکستان سے واپس گئیں اور وہاں جا کرمجھ سے واٹس ایپ پررابطہ کیا تو ڈولی ان کے ساتھ ہی بیٹھی تھیں، انہوں نے مجھے دیکھا تو میرا فون نمبر لیکر بات چیر شروع کی'۔

اصغرنے بتایا کہ، ' بات کرنا شروع کی تو میں نے پوچھا کہ آپ اسلام سے متعلق کیا جانتی ہیں جس پران کا کہنا تھا کہ یہ پُرامن مذہب ہے جس سے میں بہت زیادہ پیار کرتی ہوں، میری ترجیح ہے کہ میں اسلام قبول کر کے آپ سے شادی کروں '۔

نمائندہ سماء ریحان احمد کے سوال پر ڈولی نے اصغرعلی کی خوبیاں کچھ یوں بیاں کیں، ' یہ بہت ذہین شخص ہیں، ان کی آنکھیں بہت دلنشیں ہیں'۔

امریکی خاتون کے مطابق دونوں کافی عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور اصغران کیلئے اللہ کی جانب سے خصوصی تحفہ ہیں'۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube