Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

بلاول بھٹوزرداری اور سعدرضوی میں کیا بات مشترک ہے؟

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago

کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کیا چیز مشترک ہے۔

بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے ہیں تو سعد حسین رضوی کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سابق سربراہ خادم حسین رضوی کے بیٹے ہیں، یعنی دونوں ہی دو سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے وارث ہیں۔

دونوں رہنماؤں کی سیاسی طاقت اپنی اپنی اہمیت رکھتی ہے، ایک لبرل جماعت کے سربراہ ہیں تو دوسرے مذہبی جماعت کے امیر ہیں، تاہم بلاول بھٹو زرداری اور سعد رضوی میں جو چیز مشترک ہے وہ یوم پیدائش ہے، دونوں کی سالگرہ گزشتہ روز 21 ستمبر کو منائی گئی ، دونوں کے چاہنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکباد دی گئیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے صاحبزادے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے بلاول بھٹو زرداری 21 ستمبر 1988ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے، گزشتہ روز انہوں نے اپنی 33 ویں سالگرہ منائی۔

بلاول کی سالگرہ کے موقع پر بہنوں کا یادگار تحفہ

 بلاول بھٹو زرداری نے 2012ء میں باقاعدہ طور پر اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا اور 2018ء کے عام انتخابات میں حصہ لے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے بانی خادم حسین رضوی کے 27 سالہ صاحبزادے سعد حسین رضوی 21 ستمبر 1994ء کو پیدا ہوئے اور خادم حسین رضوی کی وفات کے بعد ان کی سیاسی جماعت کے امیر بنائے گئے۔

سعد حسین رضوی کی مقبولیت اس وقت بڑھی جب فرانس کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرنے پر انہیں 12 اپریل 2021ء کو گرفتار کیا گیا اور حکومت کی جانب سے 15 اپریل کے دن ان کی مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube