Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

طویل العمری کانیاریکارڈ107سال330 دن کی بہنوں کےنام

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 1 month ago

گنیزبُک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے 107 سال سے زائد عمر کی 2 بہنوں کودنیا کی سب سےعمررسیدہ جڑواں بہنیں ہونے کا سرٹیفیکٹ دیا گیا ہے۔

مغربی جاپان کے جزیرے شودوشیما میں 5 نومبر 1913 کو پیدا ہونے والی امینوسومیاما اور کاوں کوڈاما کی عُمرورلڈ ریکارڈ کے مطابق 107 سال اور 330 دن ہے۔

گنیز بُک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس سے قبل یہ ریکارڈ جاپان سے ہی تعلق رکھنے والی 2 جڑواں بہنوں کن نریتا اور جن کینی کے پاس تھا جنہوں نے یہ اعزاز 107 سال اور 175 دن کی عُمرمیں حاصل کیا تھا۔

دونوں بہنیں علیحدہ علیحدہ مقامات پررہائش پذیر ہیں اور ان کے درمیان 300 کلومیٹرکا فاصلہ حائل ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈزکے مطابق ایک بہن کاوں کوڈاما کمزوریادداشت کے باعث اس ریکارڈ کو پوری طرح نہیں سمجھ سکیں جبکہ امینو سومیاما سرٹیفکیٹ دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔

دونوں بہنیں اپنی 99ویں سالگرہ کے موقع پر

گیارہ بہن بھائیوں میں یہ تیسرے اور چوتھے نمبر والی یہ جڑواں بہنیں پرائمری اسکول کی تعلیم کے بعد علیحدہ ہو گئی تھیں ۔ کاوں کو بطورگھریلو ملازمہ جنوبی جاپان کے جزیرے پر کیوشو کے شہر اوہیتا بھیج دیاگیا اور وہیں ان کی شادی ہوئی جبکہ سومیاما آبائی جزیرے پرہی مقیم رہیں۔

جاپان میں زیادہ بچے پیدا کرنے والے خاندانوں کو تعصب کا سامنا کرنے کے باعث انہیں بچپن میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ان کی ملاقات 70 سال کی عمر تک کبھی کبھار ہی ممکن ہوپاتی۔

دونوں بہنوں کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ وہ اکثر یہ ریکارڈ توڑنے کاذکرکیا کرتی تھیں۔

دنیا بھر میں جاپانیوں کوسب سے زیادہ عمر پانے والی قوم تصور کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے 100 سال سے زائد عُمر کے بیشتر ریکارڈ رکھنے والوں کا تعلق جاپان سے ہی ہے۔دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز رکھنے والے جاپانی شہری تناکاکین کی عمر اس وقت 118 سال ہے۔

وزارت صحت وبہبود کے مطابق ساڑھے 12 کروڑ کی آبادی میں سے 29 فیصد لوگوں کی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ ہے۔ تقریباً 86 ہزار 510 افراد کی عمر 100 سال ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube