Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

سالگرہ کے موقع پر کرینہ کپور کا رومانوی انداز

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کرینہ کپور خان ان دنوں مالدیپ میں اپنے شوہر سیف علی خان اور بیٹوں تیمور اور جہانگیر کے ساتھ اپنی 41 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

اپنی سالگرہ کے موقع پر کرینہ نے سیف کے ساتھ ایک شاندار تصویر شیئر کی، کرینہ نے تصویر پر صرف ایک دل کی ایموجی اور تاریخ کا استعمال کیا۔

بالی ووڈ کی بیبو کو ان کی بہن کرشمہ کپور سمیت ساتھی اداکاروں نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دی ۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جبکہ 2016 میں ان کا پہلا بیٹا تیمور علی خان اور 2021 میں دوسرا بیٹا جہانگیر اس دنیا میں آیا۔ تاہم انہیں اپنے بچوں کے ناموں پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube