Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

بلاول کی سالگرہ کے موقع پر بہنوں کا یادگار تحفہ

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

سابق صدر آصف علی زرداری کے صاحبزادے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

بھائی کی سالگرہ پر بلاول کی بہن بختاور بھٹو نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی کی تصاویر شئیر کرکے انہیں منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکبار دی۔

بختاور بھٹو نے اپنی اور بلاول کی کئی تصاویر شئیر کیں جن میں وہ اپنی والدہ بینظیر بھٹو کے ساتھ بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

بختاور نے ایک اور تصویر بھی شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ بچپن اور اب کی تصاویر کا کولاج بنایا۔

دوسری جانب آصفہ بھٹو زرداری نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر بھائی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube