Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

خواتین کےہاتھوں تیارکردہ گھریلواستعمال اورآرائشی اشیاء کا میلہ

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

جوتے،زیورات اور کھلونے توجہ کا مرکز رہے

اسلام آباد میں خواتین کے ہاتھوں سے تیار کردہ گھریلو استعمال اور آرائشی اشیاء کا ایک روزہ میلہ سجایا گیا۔

ایونٹ میں ہنرمند خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کی گئی۔ کپڑے،جوتے،زیورات اور کھلونے توجہ کا مرکز رہے۔ ثقافتی رنگوں کی بہار کو سب سے بھرپور انجوائے کیا۔ خواتین دست کاروں کے ہاتھوں بنے خوبصورت زیورات اور گڑیاں بھی توجہ کا خاص مرکز رہیں۔ انتظامیہ کے اقدام کو خواتین کی صلاحیتیں نکھارنے اور ان کا ہنر متعارف کرانے کا بہترین ذریعہ قرار دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی بازار کا دورہ کیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں کرونا سے معیشت کو ہونے والے نقصان کا بھی کسی حد تک ازالہ کریں گی۔رنگ برنگے فن پاروں اور آرائشی سامان نے ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کا ہنر عالمی معیار کا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube