Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

کیا کِم کارڈیشیئن نے برقع پہننا شروع کردیا؟

SAMAA | - Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 1 week ago
Posted: Sep 14, 2021 | Last Updated: 1 week ago

فیشن کی سب سے بڑی تقاریب میں سے ایک میٹ گالا 2021 کا میلہ نیویارک میں سجایا گیا، تقریب میں ہمیشہ کی طرح فنکاروں کے اچھوتے اور منفرد انداز سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

اس پُر رونق تقریب میں تقریباً 400 اداکاروں، کھلاڑیوں، شاعروں اور فنکاروں نے شرکت کی، جن میں سے سب کو یا تو ویکسین لگی ہوئی تھی یا ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ منفی آیا تھا، گذشتہ برس کا میٹ گالاعالمی وبا کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

تقریب کے بعد سوشل میڈیا پر کِم کارڈیشیئن کے لباس پر کافی زیادہ بات ہو رہی ہیں۔ اس لباس کو کسی نے برقع کہا تو کسی نے سیاہ باڈی سوٹ۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس کے ذریعے وہ امریکی مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہی تھیں۔

کم کارڈیشن کے لباس کے باعث انہیں لوگوں نے ہیری پوٹر کے کردار ڈیمینٹر سے تشبیہہ دی تو کہیں مختلف مزاحیہ میمز شیئر کرتے ہوئے بھی کم کارڈیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

انھوں نے اپنے پورے جسم کو سیاہ لباس میں ڈھانپ رکھا تھا اور ان کا مکمل چہرہ اسی رنگ کے کپڑے میں لِپٹا ہوا تھا۔ یہ کاسٹوم ڈیمنا گواسالیہ نے ڈیزائن کیا تھا جو ایک فیشن ہاؤس سے منسلک ہیں۔

تقریب میں ہمیشہ کی طرح فنکاروں کے اچھوتے اور منفرد انداز سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube