Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

منال کے جوڑے کی تیاری کیسے ہوئی قیمت کیا تھی؟

SAMAA | - Posted: Sep 13, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
Posted: Sep 13, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago

شوبز جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریبات کے سوشل میڈیا پر ہر جانب چرچے جاری ہیں۔

اداکارہ منال خان نے اپنی بارات کے موقع پر سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جسے معروف ڈیزائنر انس ابرار نے تیار کیا تھا ۔

معروف ڈیزائنر انس ابرار کی جانب سے ان کے انسٹاگرام اسٹوری پر کئی ویڈیوز پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے منال کے بارات کو جوڑا کس طرح تیار کیا گیا ۔

دوسری جانب انسٹاگرام پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں منال خان کے عروسی لباس کی قیمت کا دعوی کی گیا۔

پوسٹ کے مطابق منال خان کی بارات کے لیے تیار کردہ لباس کی قیمت 6 لاکھ سے زائد ہے، منال خان کے جوڑے کی کُل قیمت 6 لاکھ 45 ہزار بتائی جارہی ہے۔

اس سے قبل ڈھولکی کی تقریب کے لیے منال خان نے مایا پریٹ کے جوڑے کا انتخاب کیا تھا تاہم مایا پریٹ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اس جوڑے کی قیمت 60 ہزار روپے تھی۔

خیال رہے کہ اداکارہ منال خان کا نکاح رواں ماہ کی 10 تاریخ کو اداکار احسن محسن کے ساتھ ہوا جب کہ گزشتہ شب دونوں کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube