Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

منال اور احسن کے ولیمے کی تصویر دیکھیں

SAMAA | - Posted: Sep 13, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
Posted: Sep 13, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن کے ولیمے کی تقریب کا انعقاد گزشتہ شب کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

ولیمے کے دن منال خان نے ڈیزائنر ارم خان کا تیار کردہ  سِلور رنگ کا خوبصورت لانگ گاؤن زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر احسن محسن نے ڈیزائنر اسماعیل فرید کا تیار کردہ کالے رنگ کا سوٹ پہنا۔

منال خان نے اپنے ولیمے کی تصویریں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں جن میں وہ بےحد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی منال خان اور احسن محسن کے ولیمے کی تقریب کی کچھ دلکش ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ 10 ستمبر بروز جمعہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

منال خان اور احسن محسن کے ولیمے کی تقریب میں اُن کے اہلخانہ سمیت شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube