Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

احسن محسن اکرام کی ویسٹ کوٹ مذاق بن گئی

SAMAA | - Posted: Sep 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Sep 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: منال خان/انسٹاگرام

منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی تقریبات کی تصاویراور ویڈیوز رواں ہفتے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوکی جارہی ہیں۔

منگل 7 ستمبرکو ڈھولکی سے تقریبات کا آغاز کرنے والی اس جوڑی نے لباس کے انتخاب میں میچنگ کا خاص خیال رکھا تھا۔ منال نے اداکارہ مایا علی کی سیشن برانڈ مایا پریٹ کا نارنجی لہنگا زیب تن کیا تو احسن نے سفید شلوار قیمض پر پرنٹڈ نارنجی ویسٹ کوٹ سےٹوئننگ کی بھرپور کوشش کی۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویسٹ کوٹ سے ملتی جلتی اپنے استعمال کی چیزوں کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے دلچسپ میمز شیئرکیں جن سے سب خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

 کسی کا ٹشو باکس، کسی کے گھرکی ٹرے، کہیں بیڈ شیٹ تو کہیں کوئی نوٹ بُک سب کا پرنٹ اس ویسٹ کوٹ جیسا ہے۔ 

اس جوڑی کی جوڑی کی مہندی کی تقریب گزشتہ روزہوئی۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

اس سے قبل دونوں نے سوشل میڈیا پرشادی اورولیمے کا دعوت نامہ شیئرکیا جس کے مطابق نکاح 10 ستمبر بروزجمعہ اور ولیمہ اتوار 12 ستمبرکوہوگا تاہم کارڈز میں ولیمہ اور شادی کے مقام کی تفصیلات درج نہیں ہیں۔

منال خان اوراحسن محسن اکرام کی ستاروں سے سجی مہندی

منال اور احسن کی بات 18 مئی کو پکی ہوئی تھی جس کے بعد جون کے وسط میں ان کی منگنی کی تقریب ہوئی۔یہ جوڑی تقریبا 2 سال سے ایک ساتھ دیکھی جارہی تھی اور رواں سال 14 فروری کوویلنٹائنز ڈے کے موقع پردونوں نے انگوٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے اپنے تعلق کو واضح کیا تھا۔

دونوں سال 2017 میں ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل پرپرچھائی میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube