Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

وسیم اکرم نے بیٹی سے کیاگیا وعدہ پوراکردیا

SAMAA | - Posted: Sep 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Sep 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم 8 ماہ کی دوری کے بعدبالآخراہلیہ اور بیٹی سے میلبورن میں جاملے۔ شنیرانے پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بیٹی سے کیا جانے والا وعدہ پورا کردیاہے۔

شنیرا اور عائلہ گزشتہ 8 ماہ سے بیٹی کے ہمراہ آسٹریلیا میں موجود ہیں اورکرونا کے باعث انٹرنیشنل پروازوں کی آمد ورفت معطل ہونے کی وجہ سے یہ جوڑی ایک دوسرے سے دور تھی ۔

آسٹریلیا پہنچنے پر 14 روز قرنطینہ میں گزارنے والے وسیم اکرم کی طویل عرصے بعدبیٹی سے ملاقات پرجذباتی منظر دیکھنے میں آیا۔

شنیرا نے انسٹاگرام پر فالوورز کیلئے ویڈیو شیئرکی جس میں بےچینی سے والد کی منتظر عائلہ دروازہ کھولتے ہی وسیم اکرم کے گلے لگ جاتی ہیں۔

باپ اور بیٹی کی محبت دکھانے والی شنیرا نے دلکش ویڈیو کے کیپشن میں بتایا ‘ وسیم نے عائلہ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ آسٹریلیا میں منائے جانے والے ‘ والد کے عالمی دن ‘ کے موقع پریہاں موجود ہوں گے’۔

شنیرا نے لکھا، ‘ کووڈ کے باعث 10 ماہ کی علیحدگی کے بعد ، فیس ٹائم ،کال، مسکراہٹیں،، آنسو ، تیاری، لاک ڈاونز، پیشہ ورانہ مصروفیات کیلئے سفر، ویزہ منسوخی اور 14 دن کے قرنطینہ کے بعد اس (وسیم اکرم ) نے یہ وقت پرکردکھایا۔

شنیرا نے قرنطینہ کے دوران وسیم اکرم کو خبردار کیا تھا کہ گھرآنے سے پہلے مونچھیں منڈوا کرآئیے گا۔

سابق کرکٹ کپتان نے انسٹاگرام پردوران قرنطینہ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ آج قرنطینہ کا آٹھواں روزہے،ویڈیو میں وسیم اکرم کے چہرے پرنمایاں تبدیلی ان کی مونچھیں تھیں جن کا سخت نوٹس لیتے ہوئَے شنیرانے دلچسپ تبصرہ کیا تھا کہ ، ‘یہ مونچھیں آپ کے ساتھ گھرنہیں آرہی ہیں’۔

سابق کپتان کی پہلی بیوی ہُما کا انتقال اکتوبر 2009 میں ہوا تھا جن سے وسیم اکرم کے دو بیٹے تیموراوراکبر ہیں۔ شنیرا اور وسیم اکرم کی شادی 14 اگست 2013 میں ہوئی۔

شنیرااکرم اپنی سماجی خدمات کےحوالے سے بھی منفرد پہچان رکھتی ہیں اور پاکستان سے ان کا گہرا لگاؤ ان کی سوشل میڈیا پوسٹس اور سرگرمیوں سے بخوبی واضح ہوتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube