Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

چاند نواب کی مشہور زمانہ ویڈیو نیلام ہونے والی ہے

SAMAA | - Posted: Aug 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستانی صحافی چاند نواب کی مشہور زمانہ ویڈیو ’کراچی سے اندرون ملک جانے والی ٹرینیں‘کو این ایف ٹی کے طور پر نیلامی کیلئے پیش کر دیا گیا ہے ۔

عید پر کراچی سے اندرون ملک جانے والے پردیسیوں کی کوریج کرتے ہوئے عوام چاند نواب کے آگے سے گزر رہے تھے، اور چاند نواب کی ریکارڈنگ بار بار خراب ہو رہی تھی جس پر وہ غصہ ہو رہے تھے ۔ان کا یہ کلپ سو شل میڈیا پر اس قدر مشہور ہوا کہ اسے سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان میں کاپی کیا گیا اور اداکار نواز الدین صدیقی نے فلم میں پاکستانی صحافی چاند نواب کا کردار ادا کرتے ہوئے اسی منظر کو فلم میں دہرایا۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں پاکستانی صحافی چاند نواب نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان میں ان کے ویڈیو کی کاپی کے عوض انہیں رائیلٹی دینے کا کہا گیا تھا تاہم ایسا ابھی تک نہیں ہوا ۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی میں اکثر رپورٹر غلطیاں کرتے رہتے ہیں مگر میری غلطی کو بہت بڑی غلطی کے طور پر دیکھا گیا لیکن اللہ نے میری اسی غلطی کو میری شہرت اور عزت کا ذریعہ بنادیا۔

اب چاند نواب کی اس ویڈیو کو بطور نان فنگیبل ٹوکن ( این ایف ٹی ) نیلامی کیلئے پیش کیا جا رہا ہے ۔

اس ویڈیو کی کم از کم بولی 20 ایتھریم ٹوکن پر ہے یعنی 64,713.80 ڈالر جو کہ ایک اندازے کے مطابق 46لاکھ بھارتی روپے ( تقریباً ایک کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) سے شروع ہوگی۔

ویڈیو کی ڈسکرپشن میں لکھا گیاکہ میں چاند نواب صحافت سے وابستہ رپورٹر ہوں ، سال 2008 میں یوٹیوب پر میری ویڈیو سامنے آئی جس میں میں ایک ریلوے سٹیشن پر عید کے تہوار کی خبر دے رہا ہوں ، میری جھنجھلاہٹ ، غصے پر مبنی تاثرات کو فیس بک پر لاکھوں ویوز ملے اور وہ ویڈیو وائرل ہو گئی ۔

سال 2016 میں میری مقبولیت میں اس وقت اضافہ ہوا جب فلمساز کبیر خان نے اپنی فلم بجرنگی بھائی جان میں نواز الدین صدیقی کی صورت میں میرا کردار تخلیق کیا ، اس سے مجھے راتوں رات شہرت ملی اور  ہندوستان اور پاکستان کی طرف سے خاص طور پر بالی وڈ اسٹار سلمان خان اور بجرنگی بھائی جان کی دیگر کاسٹ کی طرف سے بہت زیادہ محبت اور تعریف ملی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube