Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

یہ وطن تمہارا ہے، ہم ہیں خوامخواہ اس میں

SAMAA | - Posted: Aug 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
NAWAZ-SHARIF-3-1

فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے ملک کے جمہوری نظام کو ہائی جیک کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ملی نغمہ ہی تبدیل کردیا۔

نواز شریف گزشتہ روزپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کررہے تھے۔

چند لاکھ لوگوں کے ہاتھوں ملک کو یرغمال بنانے کا الزام عائد کرنے والے سربراہ ن لیگ کا کہنا تھا کہ وہ اب خاموش نہیں رہیں گے۔

بی بی سی کے صحافی ریاض سہیل نے نواز شریف کے خطاب سے ویڈیو کلپ ٹوئٹرپرشیئرکیا جس میں وہ مقبول ملی نغمے ‘ یہ وطن تمہاراہے، تم ہو پاسباں اس کے ‘ میں ترمیم کررہے ہیں۔

تقریر کے دوران نواز شریف کا کہنا ہے ، ‘ مجھے تو کبھی کبھی ایسالگتا ہے کہ پاکستان اسی طبقے کیلئے بنایا گیا تھا تا کہ یہ عیش کریں اور 21 کروڑ عوام دھکے کھائیں ‘ ۔

سابق وزیراعظم کے مطابق ‘ اب تو ایسا محسوس ہوتا ہے، میں کبھی کبھی یہ ترانہ سنتا ہوں کہ ‘ یہ وطن تمہارا ہے ، ہم تو اس میں ہیں خوامخواہ ، یعنی کہ اے چند لاکھ لوگوں ۔۔۔ یہ وطن تمہارا ہے، باقی 21 کروڑ ہیں خوا مخواہ اس میں ‘۔

سوشل میڈیا صارفین میں سے بیشتر نے تبصروں میں نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب آپ وزیراعظم تھے تو عوام کی بھلائی کیلئے کیا اقدامات کیے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube