Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

یہ مونچھیں آپکےساتھ گھرنہیں آرہیں:وسیم اکرم کیلئےوارننگ

SAMAA | - Posted: Aug 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 30, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کولاج: سماء ڈیجیٹل

میلبورن میں قرنطینہ میں موجود وسیم اکرم کو ان کی اہلیہ شنیرا نے مونچھیں منڈوانے کیلئے خبردار کیا ہے۔

شنیراگزشتہ 8 ماہ سے بیٹی کے ہمراہ آسٹریلیا میں موجود ہیں اورکرونا کے باعث انٹرنیشنل پروازوں کی آمد ورفت معطل ہونے کی وجہ سے یہ جوڑی ایک دوسرے سے دور ہے۔

بالآخر اہلیہ اور بیٹی سے ملاقات کیلئے آسٹریلیا جانے والے وسیم اکرم ان دنوں میلبورن میں قرنطینہ میں جس کےبعد ہی ان کی شنیرا سے ملاقات مکن ہوگی۔

وسیم کی سالگرہ پر شنیرا11 ہزار 683 کلو میٹردور

سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی سرگرمیوں سے باخبررکھنےوالے وسیم اکرم کے چہرے پرنمایاں تبدیلی ان کی مونچھیں ہیں جن کا سخت نوٹس لیتے ہوئَے شنیرانےخبردار کیا ہے کہ گھرآنے سے پہلے انہیں منڈواکرآئیے گا۔

سابق کرکٹ کپتان نے انسٹاگرام پردوران قرنطینہ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ آج قرنطینہ کا آٹھواں روزہے،جس پر شنیرا نے دلچسپ تبصرہ کیا ‘ یہ مونچھیں آپ کے ساتھ گھرنہیں آرہی ہیں’۔

گزشتہ ہفتے آسٹریلیا پہنچنے پر وسیم اکرم نے انسٹاپوسٹ میں تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا تھا ‘ قرنطینہ میں چھٹا روز، میں جنگلی کی طرح لگ رہا اور محسوس کررہا ہوں اور اس سے قبل کہ آپ پوچھیں ، میں اہلیہ اور اپنی ننھی شہزادی سے ملنے کیلئے میلبورن میں ہوں ‘۔

اس پوسٹ پربھی فوری تبصرہ کرنے والی شنیرانے وسیم کو بتایا تھا کہ ‘میں اورعائلہ بے چینی سے آپ کی منتظر ہیں’۔

کیااب بکریوں کو بھی عبایا پہننے کی ضرورت ہوگی

سابق کپتان کی پہلی بیوی ہُما کا انتقال اکتوبر 2009 میں ہوا تھا جن سے وسیم اکرم کے دو بیٹے تیموراوراکبر ہیں۔ شنیرا اور وسیم اکرم کی شادی 14 اگست 2013 میں ہوئی۔

شنیرااکرم اپنی سماجی خدمات کےحوالے سے بھی منفرد پہچان رکھتی ہیں اور پاکستان سے ان کا گہرا لگاؤ ان کی سوشل میڈیا پوسٹس اور سرگرمیوں سے بخوبی واضح ہوتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube