Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

وہ دلہن جس نے میرا کیریئر بلندیوں تک پہنچادیا

SAMAA | - Posted: Aug 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

کم لوگوں کے علم میں یہ بات ہوگی کہ سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکی شادی پر ان کا میک اپ معروف آرٹسٹ طارق امین نے کیا تھا۔

طارق امین نے انسٹاگرام پر دلہن کے روپ میں بینظیربھٹوکی تصویر شیئرکرتے ہوئے پرانی یادیں تازہ کی ہیں۔

بینظیربھٹوکی زندگی:تصاویرکے آئینے میں

وائٹ اینڈ گولڈ کنٹراسٹ منیں کامدار شلوارقمیض کے ساتھ بینظیرکا یہ روپ آج تک مقبول ہے۔

طارق امین نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ‘ سدابہار حسن، وہ دلہن جس نے میرے کیریئرکوبلندیوں تک پہنچادیا’۔ .

بینظیر کی یہ تصویرلیاری کے ککری گراونڈ میں عوام کے لیے دیے جانے والے استقبالیے سے لی گئی ہے۔

آصف زرداری سے نکاح والے دن انہوں نے ‘ریشم رواج ‘ کا تیارکردہ راسلک کا سبزشرارہ اورآتشی گلابی شیفون دوپٹہ پہنا تھا۔

دونوں کی منگنی 29جولائی 1987کو لندن میں طے پائی تھی جس کے تقریبا 5 ماہ بعد کراچی میں شادی ہوئی، اس خبر کو دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں نمایاں کوریج دی گئی تھی۔

آکسفورڈ سے فارغ التحصیل بینظیربھٹو نے 18 دسمبر 1987 کو سندھ کے وڈیرے خاندان سے تعلق رکھنے والے آصف علی زرداری کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغازکیا تھا۔

بینظیربھٹوکے آخری لمحات، ناہید خان کی زبانی

دو بار وزارت عظمیٰ کے منصب پرفائز رہنے والی بینظیر 21جون 1953 کو پیدا ہوئیں اور27 دسمبر2007 کوراولپنڈی کے لیاقت باغ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں چل بسیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube