Tuesday, October 26, 2021  | 19 Rabiulawal, 1443

کیا ہم بیدار ہیں؟ شنیرااکرم

SAMAA | - Posted: Aug 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان سے گہری وابستگی رکھںے اور مختلف سماجی ومعاشرتی مسائل پر آوازاٹھانےوالی شنیرا اکرم نے لاہور کے مینارپاکستان پر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ پرآوازاٹھائی ہے۔

سوشل میڈیا پردو روز وائرل ہونے والی ویڈیومیں دیکھا گیا کہ پاکستان کے یوم آزادی پرلاہورکے مینارپاکستان میں ساتھیوں کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو خاتون کوہراساں کرنے والا ہجوم اچانک ہی انہیں گھیر لیتا ہے۔ایک ویڈیو میں ہجوم کی جانب سے خاتون کو ہوا میں اچھالتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

ویڈیو منظرعام پرآنے کے بعد سوشل میڈیا پربحث کا آغازہوا کہ ملک کے بڑوں شہروں میں بھی خواتین کو تحفظ حاصل نہیں ہے۔ شوبزستاروں اور سیاسی رہنماوں سمیت زنگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

شنیرا نے اپنی ٹویٹ میں وائرل ویڈیو میں لکھا ‘ آپ سب نے فوٹیج دیکھی ہے، کیا ہم سب بیدارہیں؟ کیا سب دیکھیں گے کہ کیا ہورہاہے؟۔

سابق کرکٹ کپتان کی اہلیہ نے سوال اٹھایا کہ کیا اب ہماری آواز سنی جائےگی۔ یہ ٹھیک نہیں ہے اوراب کچھ کرنے کا وقت ہے’۔

ٹویٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے حکومت سے ملزمان کو قرارواقعہ سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں 400 نامعلوم افراد کے خلاف لاہور کے تھانہ لاری اڈہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں دفعہ 354 اے، 382، 149 اور 147 شامل کی گئیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 14اگست کی شام ساڑھے 6 بجے خاتون اپنے ساتھیوں کے ساتھ اقبال پارک میں مینارکے قریب یوٹیوب ویڈیو بنا رہی تھی کہ اچانک وہاں موجود 300 سے 400 افراد کا ہجوم چڑھ دوڑا۔ خاتون کے ساتھ کھینچا تانی کی گئی یہاں تک کہ ان کے کپڑے تک پھاڑ دیے۔ کافی لوگوں نے مدد کی کوشش کی لیکن ہجوم بہت زیادہ تھا۔ کچھ لوگ خاتون کو ہوامیں اچھالتے رہے۔

مطابق ملزمان نے 15ہزار روپے، موبائل فون اور زیورات بھی چھینے۔ پوليس کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ہرقیمت پرانصاف فراہم کیا جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube